انٹربینک میں روپیہ تگڑا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مضبوط
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
کراچی:
مہنگائی کی شرح میں کمی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے اور ترسیلات زر کے بڑھتے ہوئے حجم جیسے مثبت سینٹیمنٹس کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھنے سے روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ تگڑا ہونے کی وجوہات میں عالمی سطح پر ڈالر کمزور ہونے اور خام تیل قیمتوں میں اضافے کا رکنا بھی شامل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 31پیسے کی کمی سے 280روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 281روپے 02پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 282روپے 87پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی
پڑھیں:
واشنگٹن: ہاتھ میں بٹ کوائن تھامے ٹرمپ کا 12 فٹ کا سنہری مجسمہ نصب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 12 فٹ بلند سنہری مجسمہ کیپٹل ہل کے باہر نصب کردیا گی،جس میں وہ بٹ کوائن تھامے ہوئے ہیں۔ یہ دیوقامت اور دلکش مجسمہ عوام کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے اور ساتھ ہی تنازع کا باعث بھی بن گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ مجسمہ کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں کی جانب سے فنڈ کیا گیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اقدام فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کے اعلان کے موقع پر سامنے آیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فن پارہ ڈیجیٹل کرنسی کے مستقبل، مالیاتی پالیسی اور وفاقی حکومت کے کردار پر بحث کو جنم دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔