Jang News:
2025-07-29@14:52:40 GMT

بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے 5افسران کو بدعنوانی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی اور بدعنوانی میں ملوث 5 سی ڈی اے افسران کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار سی ڈی اے افسران اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث ہیں، ملزمان سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 43 پلاٹ غیرقانونی طورپر الاٹ کیے، غیرقانونی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے میں ملوث کے مطابق سی ڈی اے

پڑھیں:

ساہیوال: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک

ساہیوال میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال میں کول والا بنگلہ کےقریب سی سی ڈی اورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا .جس کے نتیجے میں 3 ڈاکوہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق مارے گئے ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے. ہلاک ڈاکو فیصل آباد کےرہائشی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گھر میں ڈکیتی کنئرخاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث گروہ کے3 ملزمان گرفتار
  • بلوچستان: حوالہ ہنڈی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان گرفتار
  • بلوچستان: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 افراد گرفتار
  • ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16ملزمان کوگرفتارکرلیا
  • کوئٹہ : حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی بلوچستان میں حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار
  • ملتان؛ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انتہائی مطلوب اسگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
  • ساہیوال: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک
  • حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کے 5 کارندے گرفتار