لاہور: معمولی جھگڑے پر ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
لاہور میں معمولی جھگڑے کے باعث ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے طیش میں آکر قتل کردیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
نیسایا ٹرنر
پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاکر کے شوہر سعد نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اہلیہ کا گلا دبا کر اسے قتل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر
پڑھیں:
عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور
لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے گرفتار ملزم علی حسن نے ضمانت بعدازگرفتاری ضمانت منظور کر لی، ملزم کی دس لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
عدالت نے ملزم علی حسن کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ سنا دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے ضمانت پر سماعت کی۔
ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔