پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل بھارت میں بھی اپنے ڈراموں ’میرے ہمسفر‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے چرچے میں ہیں۔ مگر ان کی شہرت کا یہ سفر ایک ناخوشگوار موڑ پر پہنچ گیا ہے جب ایک بھارتی سی گریڈ اداکار فیضان انصاری نے ہانیہ کے خلاف انتہائی گھٹیا اور گستاخانہ ریمارکس کرکے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔

فیضان انصاری نے نہ صرف ہانیہ عامر کو نامناسب القابات سے نوازا بلکہ ان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الزامات بھی عائد کیے۔ یہ سب کچھ اس وقت سامنے آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں ہانیہ عامر ایک بار پھر دونوں ممالک کی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ فیضان انصاری کی یہ شرمناک کوشش اس کے اپنے ہی ملک کے شائقین کو ناگوار گزری۔ بھارتی مداحوں نے سوشل میڈیا پر فیضان کے خلاف زبردست ردعمل دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ایک صارف نے لکھا: ’’ایک خاتون کے بارے میں ایسے شرمناک الفاظ کیسے استعمال کر سکتا ہے؟‘‘ جبکہ دوسرے نے کہا: ’’یہ صرف شہرت کے لیے ایسا کر رہا ہے۔‘‘

ہانیہ عامر جو کہ دیلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کا حصہ بننے والی تھیں، پہلگام حملوں کے بعد فلم میں ان کے کردار کا مستقبل غیر یقینی ہو چکا ہے۔ مگر ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ بھارت کے شائقین بھی ان کے دفاع میں کھڑے ہو گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر

پڑھیں:

پہلگام فالس فلیگ؛ عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی مسلم دشمنی  کا پردہ چاک کردیا

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں حکومتی آشیرباد سے تیزی سے بڑھتی ہوئی مسلم دشمنی  کا پردہ چاک کردیا۔

بھارت میں تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی مسلم دشمنی اور مودی سرکار کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسیوں پر علمی میڈیا نے  بھی اپنی رپورٹس میں چشم کا انکشافات کیے ہیں۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق بی جے پی رہنماؤں کی ایما پر بھارت کے مختلف حصوں میں مسلمانوں پر تشدد کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ خاص طور پر اتر پردیش، ہریانہ اور مہاراشٹرا میں مسلمانوں پر حملوں اور دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب عالمی میڈیا نے بھی اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت کی مسلم دشمنی کی انتہا یہ ہے کہ بھارتی ڈیجیٹل میڈیا نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارت میں 20 نفرت انگیز اسلاموفوبک گانے ریلیز کیے گئے ہیں، جن میں مسلمانوں کے خلاف تعصب بھڑکایا گیا۔

اسی طرح بی جے پی رہنما نیتیش رانے کی طرف سے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اشتعال انگیز اپیل بھی کی گئی ہے جو کہ کشمیری مسلمانوں پر حملوں اور بھارت بھر میں 21 سے زائد مسلم مخالف تشدد کے واقعات کے بعد سامنے آئی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق حملے کے بعد بھارت میں مسلمان مریضوں کا علاج روکنے اور طلبا پر تشدد کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی کے مرکز برائے مطالعۂ منظم نفرت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلم دشمنی میں شدید اضافہ ہو چکا ہے اور مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکا کر سیاسی مقاصد حاصل کر رہی ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی ہندو مسلم فسادات کو ہوا دے کر خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ صورت حال بھارت میں مسلمانوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا رہی ہے جب کہ عالمی سطح پر مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں کی مذمت ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ
  • سچ کا گلا گھونٹنے کے لئے مودی حکومت کا آزاد میڈیا کے خلاف کریک ڈائون
  • پہلگام فالس فلیگ؛ عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی مسلم دشمنی  کا پردہ چاک کردیا
  • ’بھارتی چینل نے پیسے دیکر کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں‘، بھارتی سیاح کی ویڈیو وائرل
  • ہانیہ عامر بھارتی انتہا پسندی کی زد میں آگئیں
  • بھارتی اداکار کا علاج کے لیے اپنا ہی پیشاب پینے کا انکشاف
  • پہلگام واقعہ، ہانیہ عامر کے ’سردار جی تھری‘ کے کردار کو تبدیل کیے جانے کا امکان
  • ہانیہ عامر کو بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سے نکال دیا گیا؟
  • پاکستان کی موثر سفارتکاری، بھارت پہلگام واقعہ کیخلاف قرارداد میں مرضی کے الفاظ شامل کرانے میں ناکام