عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی :عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کی کمی سے 3ہزار 276ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 400روپے کی کمی سے 3لاکھ 45ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 915روپے گھٹ کر 2لاکھ 96ہزار روپے 467روپے کی سطح پر آگئی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت مارکیٹ میں
پڑھیں:
کراچی میں تالا توڑ گروہ نے بڑی واردات کر کے 5 دکانیں لوٹ لیں
کراچی :شہر قائد میں تالا توڑ گروہ نے ایک بڑی واردات کی ہے، جس میں اس نے 5 دکانیں لوٹ لیں۔
پولیس حکام نے اطلاع دی ہے کہ کراچی کے ضلع ملیر، گلشن حدید میں تالا توڑ گروہ متحرک ہو گیا ہے، جس نے ایک واردات میں فیز وَن کی مارکیٹ میں پانچ دکانوں کا صفایا کر ڈالا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واردات 5 رکنی گینگ نے کی ہے، گلشن حدید فیز ون کی مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے پہنچتے ہی سیکیورٹی گارڈ کو قابو کر لیا، اور اسے رسیوں سے باندھ کر سائیڈ میں بے بس کر دیا۔
پولیس نے نشان دہی کی کہ ڈاکوؤں نے واردات میں مارکیٹ کی پانچ بڑی دکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں موبائل فون شاپ، جیولری، اور کریانہ اسٹور کو لوٹا گیا، ان دکانوں میں کیش، موبائل فونز، اور سونا موجود تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دکانوں سے دیگر قمیتی سامان بھی چوری کیا گیا ہے، پولیس کو جیسے ہی واردات کی اطلاع ملی، نفری موقع پر پہنچ گئی، مجموعی طور پر ڈکیتی کے دوران نقصان کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے، متاثرہ دکان دار تمام نقصانات کا جائزہ لے کر بتائیں گے۔