محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی،ہزاروں اساتذہ رُل گئے، تنخواہ کھٹائی میں پڑ گئی ؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی، ساڑھے12ہزارسکول ٹیچرزانٹرنزرل گئے، ایس ٹی آئیزکوتنخواہ کون دےگا؟ڈیڑھ ماہ گزرنےکےباوجودفیصلہ نہ ہوسکا۔
31مئی کوسکول ٹیچرزانٹرن کاکنٹریکٹ ختم ہوجائےگا، ایس ٹی آئیزکوڈیڑھ ماہ گزرنےکےباوجودایک بھی تنخواہ جاری نہ ہوسکی۔
13اپریل کومہینہ مکمل ہونے پر ایک ماہ کی تنخواہ جاری ہونا تھی، تنخواہ ایجوکیشن اتھارٹی دے گی یا سکول سربراہ فیصلہ نہ ہوسکا۔
ایس ٹی آئیز کیلئے تاحال بجٹ بھی مختص نہ کیا جاسکا، ایس ٹی آئی کا کنٹریکٹ گرمی کی چھٹیوں کے بعد اضافہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایس ٹی ا
پڑھیں:
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور کے 6سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 60کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
حکام کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹائون، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ کنیئرڈ سکول ایمپریس روڈ، گورنمنٹ شمیم اسلام گرلز سکول بستی سیدن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔
ہر سکول کے لیے 10،10کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سکول مینجمنٹ کونسل کے تعاون سے استعمال کیا جائے گا۔ سکول آف ایمی نینس کے تحت ان تعلیمی اداروں میں گوگل کلاس رومز، سٹیم ایجوکیشن اور جدید سائنس لیبارٹریز قائم کی جائیں گی تاکہ طلبا کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کی جا سکے۔حکام کے مطابق گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت کالونی کو سکول آف ایمی نینس میں تبدیل کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔