اسلام آباد:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  سابق سنیٹر و پاکستان مسلم لیگ نواز کی سنیر ترین رہنما نجمہ حمید (مرحومہ )کے نام سے منسوب پنجاب کی تاریخ کا پہلا نجمہ حمید اسپورٹس کمپلیکس راولپنڈی تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی اہم ترین رہنما نجمہ حمید کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے اور راولپنڈی میں مسلم لیگ نواز کو مضبوط بنانے میں اہم ترین کردار ادا کرنے والی خاتون رہنما کے نام سے اسپورٹس اسٹیڈیم ریلوے گراؤنڈ کی ستر کنال زمین پر تعمیر کیا جائے گا یہ کسی خاتون کے نام سے منسوب پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹس نجمہ حمید اسپورٹس کمپلیکس کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس نئی اسکیم کو شامل کرکے اگست کے مہینے میں اس پروجیکٹ پر کام کا آغاز کیا جائے گا، اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گراؤنڈ ہاکی گراؤنڈ فٹبال گراؤنڈ انڈور جمنازیم سوئمنگ پول سنوکر رومز کے لئے علاوہ دیگر انڈورز گیمز کے لئے ارینا تعمیر کئے جائیں گے۔

اس پروجیکٹ کی تعمیر سے ڈھوک مٹکیال چوہتر چکی ویسٹریج رتہ امرال ڈھوک رتہ سیام ہزارہ کالونی کے نوجوان کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے موقع ملیں گے۔

رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار کا کہنا ہے کہ قائد نواز شریف وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب کی شان مریم نواز نے ہمیشہ راولپنڈی کو اہمیت دی ہے اربوں روپے کے پروجکیٹس اس کی روشن مثال ہیں۔

 ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پاکستان مسلم لیگ کا قلعہہے ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے نجمہ حمید کی خدمات کے صلے میں یہ پروجکیٹ ایک تحفہ ہے ہم راولپنڈی کینٹ کو پاکستان کا جدید سہولیات سے  آراستہ بنا دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ملک ناصر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ میگا پروجکیٹ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں معاون ثابت ہوگا وارڈ نمبر تین کے ممبر کینٹ بورڈ ملک طاہر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں گراونڈز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے محسن ہیں سابق رکن صوبائی اسمبلی تحسین فواد کا کہنا تھا کہ نجمیہ حمید ہمارا فخر تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ اسپورٹس کمپلیکس کا کہنا تھا کہ کے نام سے

پڑھیں:

زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے، اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کے لئے خطرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے، پہلی بار پنجاب کیلئے جامع ماحولیاتی پالیسی دی تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کے ذریعے شجرکاری کر کے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے، پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے، اوزون پروٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں، پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ