بھارت میں مسلمانوں کے خلاف قتل، تشدد، نفرت انگیز رویے میں شدت آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر میں حیران کن اضافہ
ذرائع کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مسلمانوں کو حملوں اور دھمکیوں کا بھی سامنا ہے۔
اتر پردیش، ہریانہ، مہاراشٹرا اور اترکھنڈ میں مسلمان ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں اور بی جے پی کے اراکین مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرتے نظر آرہے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ نفرت انگیز مواد پھیلانے کا مقصد مسلمانوں کے خلاف تشدد کو جواز فراہم کرنا ہے۔
مسلمان قتل، انتہاپسندوں کی جانب سے بدلہ قرارآگرہ میں ایک مسلمان شخص کا قتل کردیا گیا جس کو حملہ آور نے اسے پہلگام حملے کا بدلہ قرار دیا۔
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کے مطابق 22 اپریل کے بعد بھارت میں 21 مسلمانوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور نفرت انگیز تقاریر کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
مسلمانوں کے خلاف معاشی بائیکاٹ بھی جاریپہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد، معاشی و معاشرتی بائیکاٹ کی منظم مہم بھی جاری ہے۔
ہندو انتہا پسندوں نے ہریانہ اور اتر پردیش میں مسلم تاجروں اور کارکنان کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔
مزید پڑھیے: اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان ماننا افسوسناک سوچ ہے، بھارتی سپریم کورٹ
مہاراشٹر کے وزیر نیتیش رانے نے مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ہندووں سے خریداری کی جائے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار
دریں اثنا اتر پردیش میں ایک مسلم ریستوران کے ملازم کا قتل کردیا گای۔ حملہ آوروں کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ 26 افراد کی موت (پہلگام واقعہ) کا بدلہ 2600 سےلیا جائے گا۔
مسلم طلبا کی بھی زندگی اجیرنکشمیری اور بھارتی مسلمان طلبا بھارت میں دہشت گرد قرار دیے جا رہے ہیں۔ بھارت کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیر کے مسلم طلبا کو ہاسٹلوں میں حملوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔
مسلم خواتین کے ساتھ بھی بدسلوکی کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں پہلگام حملہ فالس فلیگ آپریشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں پہلگام حملہ فالس فلیگ ا پریشن بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مسلمانوں کے خلاف نفرت نفرت انگیز
پڑھیں:
بلیاں پانی سے اتنی ’نفرت‘ کیوں کرتی ہیں؟
بلیوں کے پانی سے "نفرت" کرنے کی کئی وجوہات ہیں، جو زیادہ تر ان کی فطری جبلت اور جسمانی خصوصیات سے جڑی ہیں۔
دراصل گھریلو بلیوں کے آباؤ اجداد خشک صحرائی علاقوں (مثلاً مشرقِ وسطیٰ) سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پانی کم تھا۔ ان کے لیے تیرنا یا گیلا ہونا ضروری نہیں تھا، اسی لیے وہ فطری طور پر پانی سے دور رہنے کی عادی ہو گئیں۔
مزید برآں بلیوں کے بال نرم اور گھنے ہوتے ہیں جو گیلا ہونے پر بھاری ہو جاتے ہیں اور جلد خشک نہیں ہوتی۔ یہ امر بھی بلیوں کو ناپسند ہوتا ہے۔
بلیاں عموماً اپنے ماحول پر قابو رکھنا پسند کرتی ہیں۔ پانی میں پھسلنے یا تیرنے کا احساس ان کے لیے غیر متوقع اور خوفناک لگتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں بلیاں گندگی پسند کرتی ہیں۔ بلیاں بہت صاف ستھری مخلوق ہیں اور روزانہ اپنا جسم چاٹ کر صاف کرتی ہیں۔
پانی ان کی قدرتی خوشبو کو بدل سکتا ہے اور صفائی کے عمل کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر بلی کے ماضی میں پانی کے ساتھ برا تجربہ رہا ہو (مثلاً نہلانے میں زبردستی یا ٹھنڈا پانی) تو وہ اور بھی محتاط یا خوفزدہ ہو سکتی ہے۔