مزدور طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، خرم نواز گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک کا یوم مئی کے موقع پر کہنا ہے کہ افرادی قوت کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے اپنے پیغام میں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ اپنے مزدوروں کو عزت، تحفظ اور برابری کے حقوق دیتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ کیا جائے، مزدوروں کو سوشل سکیورٹی، علاج اور تعلیم کی سہولتیں مہیا کی جائیں تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی کا انحصار اُس کی محنت کش افرادی قوت پر ہوتا ہے، محنت کش جس قدر آسودہ حال ہوں گے وہ ملک اور معاشرے اُتنے ہی ترقی کے راستے پر گامزن ہوں گے، اسلام نے کمزور طبقات کیلئے بطور خاص حقوق کا چارٹر دیا ان میں مزدور سرفہرست ہیں۔
خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے اور ہاتھ سے کام کرنیوالوں کو بہترین انسان پکارا گیا ہے اور اُن کے مال کو بہترین مال سے تشبیہ دی گئی۔ مزدوروں کیساتھ حسن سلوک اللہ اور اس کے رسولﷺ کا حکم بھی ہے اور احترام انسانیت کا مظہر بھی۔ انہوں نے کہا کہ فی زمانہ مزدور کی تعریف بدل گئی ہے، ہر کم آمدنی والا شخص مزدور ہے، ریاستیں مہنگائی اور ضروریات کے مطابق مراعات نہیں دے سکتیں تاہم مزدور کی مدد اور اُس سے شفقت کا ایک بہترین طریقہ اُس کے بچوں کو معیاری تعلیم دینا، اُسے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا، اُسے مصنوعی مہنگائی سے بچانا، اُسے جان، مال اور روزگار کا تحفظ دینا ہے۔ اسلام نے مزدوروں کیساتھ حُسن سلوک کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیغمبر حق حضور نبی اکرم ﷺ ہمیشہ مزدوروں کے طرفدار اور پاسدار رہے ہیں، مزدوروں کے ساتھ آپ ﷺ کا برتائو ہمیشہ عدل و انصاف اور شفقت و رحمت پر مبنی رہا ہے۔ جب آپ ﷺ یہ فرماتے ہیں کہ جو اپنے لئے پسند کرتے ہو وہی اپنے خدمت گاروں کیلئے پسند کرو اور پسینہ خشک ہونے سے پہلے اجرت ادا کر دیا کرو، یہ حکم درحقیقت حرمت انسانیت کا اظہار ہے۔
عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ جب آجر اور اجیر کے درمیان تعلق اور معاملات عدل و انصاف پر مبنی ہوں گے تو وہاں خیر و برکات کا دور دورہ ہو گا اور ایسے اداروں کو بے مثل بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی ٹیکنالوجی کے فروغ اور انقلاب کی صدی ہے، صنعت، زراعت سمیت ہر شعبہ سے وابستہ افرادی قوت کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرکے اُس کی آمدن میں اضافہ اور اُس کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، ریاستی سطح پر بھی اور انفرادی سطح پر بھی افرادی قوت کو ٹرینڈ کیا جائے۔ ہنرمند افرادی قوت پاکستان کیساتھ ساتھ بیرونی دنیا کی بھی ضرورت ہے۔ مزدور جتنا مستحکم اور خوشحال ہوگا معیشت اتنی ہی مستحکم اور مضبوط ہوگی۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہاتھ سے کمایا ہوا مال بہترین مال ہے اور مزدوروں کا استحصال کرکے جمع کئے گئے وسائل بدترین ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا افرادی قوت نے کہا کہ ہے اور
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔