آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان کر دیا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں 24 دنوں میں 33 میچز کھیلیں گی،ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہوگا، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایونٹ کے لیے 8 ٹیموں کی پہلے ہی جگہ پکی ہے جبکہ 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ سے آئیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان کے خلاف  کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے، جس سے پاکستان کی براہ راست فائنل میں جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے روایتی حریف کے خلاف میدان میں اترنے سے صاف انکار کرتے ہوئے بدھ کو فیصلہ سنا دیا۔

بھارت چیمپیئنز کی ٹیم نے جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نہ صرف کھلاڑی بلکہ ٹورنامنٹ کے ایک بڑے اسپانسر ’ایز مائی ٹرپ نے بھی اس میچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

سابق کھلاڑیوں کی مخالفت اور اسپانسر کی علیحدگی

بھارتی ٹیم کے اس فیصلے کی حمایت بعض سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی کی ہے، جن میں سریش رائنا اور شیکھر دھون شامل ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے پہلے ہی عوامی طور پر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر رکھا تھا۔

اس حوالے سے ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نشانت پِٹّی نے کہا ’ہم بھارت چیمپیئنز کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہیں، لیکن پاکستان کے خلاف سیمی فائنل محض ایک کھیل نہیں، دہشتگردی اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم ایسے کسی بھی ایونٹ کی حمایت نہیں کرسکتے جو پاکستان جیسے ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرے۔‘

انہوں نے مزید کہ کہ ایز مائی ٹرپ بھارت کے عوام کے جذبات کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی میچ سے خود کو علیحدہ کرتا ہے۔‘

 بھارت کے لیے یہ ٹورنامنٹ ملا جلا رہا۔ بھارت نے جنوبی افریقہ چیمپئنز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں ڈی آر ایس طریقے سے 88 رنز کی شکست کھائی، جس کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف بھی مسلسل ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا واحد پوائنٹ پاکستان کے خلاف منسوخ شدہ میچ سے ملا تھا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری گروپ میچ میں صرف 13.2 اوورز میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

کیا بھارت اب سیمی فائنل کھیلے گا؟

ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے فوری طور پر کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا کہ بھارت کے انکار کے بعد سیمی فائنل کا کیا ہوگا، یا پاکستان چیمپیئنز کو فائنل میں براہِ راست رسائی دی جائے گی، تاہم اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیلتی تو پاکستان براہ راست فائنل میں چلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی سی سی انکار بھارت پاکستان پی سی بی سیمی فائنل فائنل کرکٹ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی، ٹیم اونر کامل خان کا بیان
  • ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا
  • ویمنز ایونٹس میں شریک تمام ایتھلیٹس کیلیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کا پاکستان کیخلاف کھیلنے سے پھر انکار، پاکستان کی فائنل میں رسائی
  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار
  • لیجنڈز لیگ، پاک بھارت سیمی فائنل سے قبل اہم اسپانسر پیچھے ہٹ گئے
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے
  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی، بھارت سے ٹاکرا ہوگا