ایک آسٹریلوی ریڈیو اسٹیشن مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد  سے تیار کردہ خاتون میزبان کو 6 ماہ تک استعمال کرتا رہا لیکن بالآخر سامعین نے پتا لگا ہی لیا کہ وہ اصلی اینکر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے تیارکردہ مواد پر امریکی اکثریت کا بھروسہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیائی ریڈیو نیٹ ورک کے CADA اسٹیشن، جو سڈنی میں نشریات کرتا ہے، نے Thy کے نام سے ایک نئی میزبان متعارف کرائی اور اس کے نام سے ایک نیا شو Workdays with Thy  بھی شروع کردیا۔

مدھر آواز دینے والی خاتون پیر سے جمعے تک دن میں 4 گھنٹے موسیقی پیش کیا کرتی تھیں اور معاملات بڑی آسانی سے چلتے رہے۔

مزید پڑھیے: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح  فریب دے سکتی ہے؟

عموماً مداح اپنی پسندیدہ میزبانوں کے بارے میں بہت کچھ جاننا بھی چاہتے ہیں لیکن چوں کہ ریڈیو اسٹیشن والوں نے اپنی اس نئی میزبان کا مکمل نام نہیں بتایا تھا اس وجہ سے مداح گوگل پر اس خاتون کے بارے میں تفصیل ڈھونڈتے ہی رہ گئے مگر ان کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

لیکن پھر کچھ سامعین نے ایک بات نوٹ کی جو یہ تھی کہ خاتون میزبان کچھ مخصوص جملے ادا کرتی تھیں جو ادائیگی میں ہر ایک جیسے لگتے تھے یعنی بولنے میں رتی بھر بھی فرق نہیں آتا تھا جس پر کچھ سامعین چونک اٹھے جبکہ زیادہ تر نے وہ فرق محسوس نہیں کیا اور اپنی پسندیدہ میزبان کو حقیقی خاتون ہی سمجھتے رہے۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت خطرہ یا ٹیکنالوجی کا انقلاب، اقوام عالم اسے ریگولیٹ کیوں کرنا چاہتی ہیں؟

پھر ان سامعین نے میزبان کی حقیقی شناخت کے بارے میں سوالات اٹھانے شروع کیے اور اپنی رائے کا اظہار بھی کیا جس کے بعد بالآخر ریڈیو اسٹیشن نے تسلیم کرلیا کہ وہ میزبان کوئی حقیقی خاتون نہیں بلکہ اے آئی جنریٹڈ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلوی ریڈیو اسٹیشن اے آئی میزبان نقلی میزبان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے ا ئی میزبان نقلی میزبان ریڈیو اسٹیشن مصنوعی ذہانت اے ا ئی

پڑھیں:

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا

— تصویر بشکریہ جیو نیوز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کے واقعے کی ویڈیو اور ملزم کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا۔

موٹر سائیکل سوار ملزم نے گلی میں خاتون کے قریب پہنچ کر اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور موقع سے فوری طور پر فرار ہو گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون سے نازیبا حرکات، ملزم گرفتار

کراچی پاکستان بازار پولیس نے سر راہ خاتون سے...

پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں تاکہ ملزم کی گرفتاری کا عمل آسان ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی عالمی ایئرلائنز تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار