سام سنگ ایس 25 ایج کے متعلق اہم خبر لیک!
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے متعلق افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ کمپنی اپنا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 25 ایج کی ریلیز کا اعلان مئی 13 کو کرے گی جبکہ ڈیوائس کوریا اور چین میں 23 مئی جبکہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں 30 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔
اب ایک مستند لیکر ایون بلاس کی جانب سے نئی لیک جاری کی گئی ہے جس میں 13 مئی کی تاریخ کے مصدقہ ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔
ایون کی جانب سے پوسٹ کیے گئے لیک ڈاکیومنٹ کو کاپی رائٹ رکھنے والے یعنی کمپنی کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس سے ہٹا دیا گیا۔
ڈاکیومنٹ کو ہٹانے کے لیے سام سنگ کا پلیٹ فارم کے پاس جانا لیک ہونے والی معلومات کی صداقت کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ ریلیز کی تاریخ 13 مئی طے کردی گئی ہے ، اب صرف سام سنگ کی جانب سے ایونٹ کا باضابطہ اعلان کرنا باقی رہ گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
میٹا کا نیا فیچر: چیٹ بوٹس اب خود رابطہ کریں گے، صارفین کی پرائیویسی پر سوالات اٹھ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی کمپنی میٹا نے صارفین کی نجی زندگی میں ایک نئے انداز سے رسائی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، کمپنی کے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس اب خود سے صارفین کو پیغامات بھیجنے کی صلاحیت حاصل کر رہے ہیں، جس پر پرائیویسی کے ماہرین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق میٹا کی زیرِ آزمائش یہ خصوصیت آئندہ ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کے سامنے آسکتی ہے، جس کے بعد کمپنی کا اے آئی چیٹ بوٹ بغیر کسی پرومپٹ کے گفتگو کا آغاز کرسکے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ چیٹ بوٹس صارفین کے ساتھ سابقہ بات چیت کو یاد رکھیں گے اور اس بنیاد پر آگے بات بڑھائیں گے۔
اندرونی ذرائع کے مطابق اس فیچر کو پراجیکٹ اومنی کا نام دیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد صارفین کو طویل دورانیے تک کمپنی کی ایپس پر مصروف رکھنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر میٹا کے اے آئی اسٹوڈیو میں پہلے ہی آزمائشی مراحل میں ہے، جہاں صارفین اپنی دلچسپیوں کے مطابق چیٹ بوٹس کو کسٹمائز کرسکتے ہیں۔
میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیٹ بوٹس صرف ان صارفین کو پیغامات بھیجیں گے جنہوں نے گزشتہ 14 دنوں کے دوران کم از کم 5 بار چیٹ بوٹ کے ساتھ بات کی ہو۔ اگر صارف نے بوٹ کے پیغام کا جواب نہ دیا تو وہ مزید پیغامات نہیں بھیجے گا۔
واضح رہے کہ اس فیچر کا مقصد صرف صارفین کی مصروفیت بڑھانا نہیں بلکہ مالی طور پر بھی کمپنی کے لیے فائدہ مند ہے، تخمینوں کے مطابق رواں سال میٹا کو اپنے اے آئی پروڈکٹس سے 2 سے 3 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے جبکہ 2035 تک یہ آمدنی 1,400 ارب ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین نے اس پیش رفت پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے، کیونکہ چیٹ بوٹس کا ماضی کی گفتگو یاد رکھنا اور خود سے رابطہ کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔