یمنی فوج کی ایک روز میں دوسری کارروائی، حیفہ پر ہائپر سونک میزائل حملہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خدا کے فضل سے یہ میزائل کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچ گیا اور لاکھوں غاصبوں (صیہونیوں) کو پناہ گاہوں میں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج نے ایک ہی روز میں دوسری مرتبہ اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ ان کی فورسز نے ایک فوجی آپریشن کے دوران مقبوضہ حیفہ کے علاقے میں ایک حساس اور اہم اسرائیلی ہدف پر ہاپر سونک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ ایک بیان میں یحییٰ سریع نے کہا کہ ایک فوجی آپریشن کے دوران، ہم نے مقبوضہ حیفہ کے علاقے میں اسرائیلی حکومت کے ایک حساس اور اہم ہدف پر حملہ کیا۔ مقبوضہ حیفہ میں آپریشن ہائپرسونک میزائل کے ذریعے کیا گیا، یہ گزشتہ چند گھنٹوں میں دوسری کارروائی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا: "خدا کے فضل سے یہ میزائل کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچ گیا اور لاکھوں غاصبوں (صیہونیوں) کو پناہ گاہوں میں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ ہم عرب اور اسلامی اقوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے تئیں اپنے مذہبی، اخلاقی اور انسانی فرائض کو پورا کریں۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اپنی فوجی طاقت اور وحشیانہ جارحیت کے باوجود امریکی دشمن اسرائیلی حکومت کا محاصرہ توڑنے میں ناکام رہا۔ دشمن کا محاصرہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غزہ پر جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔ اس سے پہلے یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں ملکی مسلح افواج نے آج صبح مقبوضہ یافا (تل ابیب) کے مشرق میں واقع اہم اسرائیلی ایئربیس رامات ڈیوڈ کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ اس اعلان کے مطابق یہ آپریشن فلسطین 2 نامی یمنی ہائپرسونک میزائل کے ذریعے انجام پایا جسے روکنے میں امریکہ و اسرائیل کے تمام "پیشرفتہ" دفاعی نظام بری طرح سے ناکام رہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلح افواج کے ترجمان
پڑھیں:
خطرہ ہے مگرہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں،عطاء تارڑ
اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ رات ہمارے پاس معتبراور مصدقہ اطلاع تھی کہ بھارت حملہ کرسکتاہے، خطرہ ہے مگرہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ رات ہمارے پاس معتبراور مصدقہ اطلاع تھی کہ بھارت حملہ کرسکتاہے، بیان دینے کامقصدبھارت کو پیغام دیناتھا کہ پاکستان دفاع کے لئے تیارہےتاہم کشیدگی کی صورتحال ہوتواتارچڑھاؤآتارہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خطرہ ہے مگرہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ شفاف تحقیقات کی پیشکش پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث نہ ہونے کا بڑا ثبوت ہے اس سے بڑاثبوت اورکیاہوگا؟بھارت کی یہ بدنیتی ہے کہ وہ ثبوت نہیں دے رہا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کاپہلگام واقعہ سے کوئی لینادینانہیں ہم شفاف تحقیقات کے لئے تیار ہیں تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سفارتی محاذ پرحملے کابیانیہ نہیں بناسکا۔