شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، احسان افضل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد جعفر ایکسپریس پر حملے کے شواہد بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے، شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، بھارتی وزیراعطم نےخالی لفافے میں ہوا بھری تھی، پہلگام واقعہ پر بھارت کی اپوزیشن جماعتیں بھی آوازیں اٹھا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوآرڈنیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا، وزیراعظم نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے موقف کو دنیا میں پذیرائی نہیں ملی، بھارت پھنس چکا ہے، مودی سرکار کی دنیا میں سبکی ہو رہی ہے، ہندو توا پالیسی کا مقصد مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا کرنا ہے، بھارتی دہشت گردی کےثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔
کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد جعفر ایکسپریس پر حملے کے شواہد بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے، شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، نریندر مودی نےخالی لفافے میں ہوا بھری تھی، پہلگام واقعہ پر بھارت کی اپوزیشن جماعتیں بھی آوازیں اٹھا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :