پاک بھارت کشیدگی: قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو بلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا۔
اجلاس میں قومی اسمبلی میں حکومیی بیانیے، بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد اور اس کے مسودے پر مشاورت اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی غور ہوا۔
اس سلسلے میں قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سے بات چیت پر بھی مشاورت کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس، پاک بھارت کشیدگی پر مشاورت
فائل فوٹو۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور حکومتی موقف پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سےبات چیت پر بھی مشاورت کی گئی اور پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون سازی سمیت دیگر نکات پر مشاورت کی گئی، قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد لانے اور اس کے مسودہ پر بھی مشاورت کی گئی۔