پاک-بھارت کشیدگی، بابا وانگا کی عالمی جنگوں کی پیشگوئی زیر بحث
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
نیو دہلی:
بلغاریہ کے نابینا باباوانگا کی جانب سے دہائیوں قبل جنگوں اور دنیا میں تباہی سے متعلق کی گئی پیش گوئیاں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران ایک مرتبہ پھر زیرگردش ہیں۔
باباوانگا کی نائن الیون اور کوویڈ-19 وبا سے متعلق پیش گوئی سچ ثابت ہوئی تھی اور انہوں نے 2025 میں یورپ میں تباہی کا بھی دعویٰ کیا تھا اور یہ کوئی عام جنگ نہیں ہوگی بلکہ یورپ کی آبادی کا صفایا کردے گی۔
نیویارک پوسٹ کے حوالے سے زیرگردش رپورٹس کے مطابق باباوانگا نے ایک تنازع سےخبردار کیا تھا کہ اس سے یورپ کی بنیادیں ہل کر رہ جائیں گے تاہم اس سےمتاثرہ ہونے والے ممالک کے نام مبہم سے تھے لیکن ان کی پیش گوئی اس وقت یورپ میں پائی جانے والی غیریقینی صورت حال کے باعث خدشہ ہے کہ حقیقت کا روپ دھار لے۔
یورپ کے حوالے سے ان کی اس پیش گوئی میں کہا گیا تھا یہ انسانیت کی پستی کا آغاز ہوگا اور انہوں نے اسی طرح کے مزید خوف ناک دعوے کیے تھے۔
جنگ کی بدترین پیش گوئی کے ساتھ ساتھ انہیں 2025 میں دنیا بھر میں اقتصادی بحران کا امکان بھی ظاہر کیا تھا اور بتایا تھا کہ پوری دنیا میں مالی نظام افراتفری کا شکار ہوگا دنیا بھر کے ممالک اسے متاثر ہوں گے۔
دنیا میں معاشی حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے تو باباوانگا کی پیش گوئی درست ثابت ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنا بھی شامل ہے اور جواب میں امریکا پر بھی دیگر ممالک نے ٹیرف عائد کردیا ہے۔
امریکا نے چین کی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کیا تو جواب میں چین نے بھی امریکا پر اس قدر بھاری ٹیرف لگایا، جہاں دیگر ممالک پر 10 فیصد سے 50 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے وہی چین پر 145 فیصد سے بھی زائد ٹیرف لگا دیا ہے، جس کے باعث ماہرین نے معاشی حوالے سے دنیا میں سنگینی سے خبردار کردیا ہے۔
باباوانگا کے نام سے مشہور بلغارین خاتون کا دعویٰ تھا کہ وہ 12 سال کی عمر میں آندھی کے نتیجے میں اپنی بینائی کھو بیٹھی تھیں اور اس واقعے نے ان کو مستقبل بینی کی صلاحیت بخش دی ہے۔
انہوں نے 2028 میں سیارہ وینس سے توانائی حاصل کرنے، 2033 میں سمندر کی سطح میں بدترین اضافہ، 2076 میں دنیا میں کمیونزم کے پھیلنے، 2130 میں انسان کی خلائی مخلوق سے رابطے، 2171 میں دنیا بھر میں خشک سالی سے آبادی کے متاثر ہونے، 3005 میں زمین کا دوسرے سیارہ سے ٹکراؤ اور 5079 میں دنیا کے خاتمے کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔
خیال رہے کہ باباوانگا نے ماضی میں امریکا میں نائن الیون حملوں، 1997 میں ڈیانا کی وفات، کووڈ-19 اور چین کی بطور سپر پاور ترقی کی پیش گوئیاں کی تھیں جو درست ثابت ہوچکی ہیں۔
بابا وانگا 84 سال کی عمر میں 1996 میں انتقال کرگئی تھیں تاہم جب بھی دنیا میں بڑے واقعات یا تنازعات سامنے آتے ہیں تو ان کی پیش گوئیاں گردش کرنے لگتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی پیش گوئی دنیا میں حوالے سے میں دنیا
پڑھیں:
حکومتی ہدف 4.2، آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کر دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ آئوٹ لک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ عالمی معیشت سال 2025ء میں 3 فیصد، سال 2026ء میں 3.1 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال پاکستان سمیت عالمی معیشت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں اعتماد کی بحالی اور سازگار مالی و پالیسی حالات کو مستقبل کی ترجیحات قرار دیا گیا ہے۔ امریکی تجارتی مذاکرات کے بارے میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگر یہ کامیاب رہے تو ترقی کی رفتار میں بہتری آ سکتی ہے، امریکا اور چین کے درمیان 90 دن کے تجارتی مذاکرات میں اضافی محصولات پر نرمی کی گئی تھی جس کا اثر عالمی تجارتی ماحول پر پڑ سکتا ہے تاہم یہ تجارتی چھوٹ یکم اگست کو ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد تجارتی کشیدگیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔