پاکستان نے بھارت کے میڈیا کو بلاک کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے اہم بھارتی ویب سائٹس اور چینلز بلاک کر دیے۔
پاکستان نے اپنے قابلِ آرمی چیف کی قیادت میں بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور URLs کو بلاک کیا اور آج اس نے بھارت کے اہم ٹی وی چینلز کو بھی اپنے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز سے بلاک کر دیا۔
پاکستان نے اس کارروائی کے ذریعے بھارت کو نہ صرف ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا بلکہ سود سمیت اپنی تمام تر وصولی بھی کر لی۔ بھارت کے اہم میڈیا، ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پاکستان کی طرف سے بلاک کر دیے گئے ہیں اور ان کے آپریشنز پاکستانی حدود میں متاثر ہو چکے ہیں۔
پاکستان کی اس کارروائی سے یہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان کسی بھی سطح پر بھارت کی کوئی بھی ناپاک کوشش کامیاب ہونے نہیں دے گا۔ اس کے علاوہ مزید ویڈیوز اور چینلز بھی بند ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے بھارت کے میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز بھی پاکستان میں بلاک ہو سکتے ہیں۔
جن بھارتی چینلز کو پاکستان میں بلاک کیا گیا ہے ان کی فہرست درج ذیل ہے۔
1
ABN Telugu
youtube.
2
CNN-News18
youtube.com/@cnnnews18
3
DD News
youtube.com/@DDnews
4
IndiaTV
youtube.com/@IndiaTV
5
News18 India
youtube.com/@news18india
6
Republic World
youtube.com/@RepublicWorld
7
TIMES NOW
youtube.com/@TimesNow
8
TIMES NOW Navbharat
youtube.com/@timesnownavbh…
9
WION
youtube.com/@WION
10
Zee News
youtube.com/@ZeeNews
11
Republic Bharat
youtube.com/@RepublicBharat
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان نے نے بھارت بھارت کے بلاک کر
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا
وزیرِ اعظم شہبازشریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اور جدیدٹیکنالوجی سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی، ترقی اور شفافیت کےلیے اس کو پیپر لیس بنانا ہو گا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کا خواہاں رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں یو اے ای کے کاروباری افراد کا اہم کردار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں اور بینکاری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔