آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، پی ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم کی صورت حال پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق گزشتہ شب آندھی، طوفان اور بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 2 شہری جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ گزشتہ رات شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہے گا جبکہ آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات بھی موجود ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج بھی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش متوقع ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
لاہور، جمعیت کے کارکنوں کا یونیورسٹی گارڈز پر حملہ، 2 گارڈز زخمی
ترجمان کے مطابق سکیورٹی گارڈز نے جمعیت کے معتمد زوہیب فخری اور ناظم حماد رضا سے گیٹ پر شناخت طلب کی تھی، حملے میں ملوث جمعیت کے زیادہ تر کارکن خارج شدہ ہیں، آئندہ جمعیت کا خارج شدہ کارکن نظر آنے پر حوالہ پولیس کیا جائے گا، یونیورسٹی کے گیٹس پر معمول کے مطابق سخت چیکنگ جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شناخت پوچھنے پر اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں نے پنجاب یونیورسٹی کے گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دو گارڈز شدید زخمی ہو گئے، جنہیں شیخ زائد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اسلامی جمعیت طلباء نے پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز پر مبینہ حملہ کیا۔ جمعیت اراکین نے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے گیٹ پر چیکنگ کے دوران شناخت طلب کرنے پر حملہ کیا۔ حملے سے یونیورسٹی کے 2 سکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق جمعیت کے کارکن زین سرفراز، غضنفر علی، محمد انیس، شمریز ممتازنے حملہ کیا، جمعیت کے کارکن زین شوکت، سمیع اللہ، عثمان احمد اور حماد رضابھی ملزمان میں شامل تھے۔ سکیورٹی گارڈز نے جمعیت کے معتمد زوہیب فخری اور ناظم حماد رضا سے گیٹ پر شناخت طلب کی تھی، ترجمان کے مطابق حملے میں ملوث جمعیت کے زیادہ تر کارکن خارج شدہ ہیں، آئندہ جمعیت کا خارج شدہ کارکن نظر آنے پر حوالہ پولیس کیا جائے گا، یونیورسٹی کے گیٹس پر معمول کے مطابق سخت چیکنگ جاری رہے گی۔