64 برس کے فٹبالر کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
1990 میں جرمنی کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اور بیلون ڈی آر کے فاتح لوٹھر ماتھاؤس 26 سالہ ماڈل کو ڈیٹ کرنے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن فٹبال لیجنڈ لوٹھر ماتھاؤس، اسوقت 64 برس کے ہیں جبکہ ماڈل تھیریسا سومر کی عمر محض 26 سال ہے اور انہیں ماڈلنگ کے باعث پہنچانا جاتا ہے۔
اس جوڑے کو آسٹریا کے اسکی ریزورٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں ماتھاؤس نے میڈیا کے سوالات کو "ذاتی معاملہ" قرار دیکر جان چھڑائی۔
مزید پڑھیں: ایک دن حجاب دوسرے دن نامناسب لباس؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں
لوٹھر ماتھاؤس نے 1990 میں جرمنی کی ورلڈکپ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اسی سال انہوں نے بیلون ڈی آر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ لیجنڈری فٹبالر اس سے پہلے 5 شادیاں کرچکے ہیں، انکی آخری طلاق 2021 میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی
تھیریسا سومر ایک انسٹاگرام ماڈل ہیں جبکہ کنگز کالج لندن سے معاشیات کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے۔
دوسری جانب لیجنڈری فٹبالر اور ماڈل کی عمر کے فرق کو دیکھتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان میں “پیکانٹو “آٹومیٹک ماڈل کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا
کراچی(کامرس ڈیسک) معروف کوریائی کار ساز کمپنی نے پاکستان میں اپنی مشہور ہیچ بیک ” پیکانٹو آٹومیٹک اے ٹی” کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت میں 90,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اور نئی قیمت یکم مئی 2025 سے مؤثر ہو چکی ہے۔اب پیکانٹو آٹومیٹک اے ٹی کی سابقہ قیمت 38 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 39 لاکھ 40 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
کن صارفین پر نئی قیمت کا اطلاق ہوگا؟
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ وہ خریدار جنہوں نے 30 اپریل 2025 تک مکمل ادائیگی کے ساتھ آرڈر بک کروایا ہے، انہیں پرانی قیمت یعنی 38.5 لاکھ روپے پر ہی گاڑی فراہم کی جائے گی۔تاہم یکم مئی 2025 یا اس کے بعد آرڈر دینے والے صارفین کو نئی قیمت یعنی 39.4 لاکھ روپے کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
دیگر اخراجات خریدار کے ذمے
کمپنی نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ نئی قیمت ایکس فیکٹری ہے، جس میں فریٹ، انشورنس یا دیگر چارجز شامل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر گاڑی کی ڈیلیوری کے وقت حکومت کی جانب سے کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی عائد کی جاتی ہے تو اس کی ادائیگی خریدار کو خود کرنا ہوگی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں عید الاضحی ٰپر کتنی چھٹیاں؟ حکومت نے فیصلہ کر لیا