پاکستان چوتھی اڑان بھرنے جا رہا ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہر شہری پوچھ رہا ہے کہ ہم نے کامیابی کا کتنا سفر کیا؟ پاکستان چوتھی اڑان بھرنے جا رہا ہے۔
لاہور میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو بھارت نے ہمارے وسائل پر قبضہ کیا، 1960ء میں ایکسپورٹ 200 ملین ڈالرز تھی، آج 32 ارب ڈالرز پر پہنچے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم رفتہ رفتہ ہر ملک سے پیچھے کیوں رہ گئے؟ ہمیں ہر حال میں معاشی استحکام کی طرف جانا ہوگا، اس ملک میں ہر خواب کی تعبیر مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء نے ترقی کا سفر روک دیا، ہمارے وژن 2025ء پر لوگ ہنستے تھے، ہم نے کامیابیوں کو اپنے ہاتھ سے کلہاڑا مار کر برباد کر دیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سی پیک کو بھی چور بنا کر کٹہرے میں کھڑا کیا گیا، گزشتہ دورِ حکومت میں دوست ممالک کو ناراض کیا گیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک امریکا تجارتی ڈیل مکمل: یہ تاریخی معاہدہ ہمارے تعاون کو بڑھا دے گا، شہباز شریف
شہباز شریف — فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجارتی ڈیل مکمل ہونے پر امریکا کا شکریہ ادا کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف نے بیان جاری کرتے ہوئے پاک امریکا تجارتی ڈیل میں امریکی صدر کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات واشنگٹن میں دونوں ممالک کے فریقین نے کامیابی کے ساتھ تجارتی معاہدہ انجام دیا، جس پر میں صدر ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تاریخی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ان کا (ٹرمپ کا) قائدانہ کردار ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ تاریخی معاہدہ ہمارے تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا، جس سے آئندہ دنوں میں ہماری پائیدار شراکت داری کی حدود کو وسیع کرے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ شب اعلان کیا تھا کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ پاکستان اور امریکا تیل کے ذخائر کے معاملے پر مل کر کام کریں گے۔