کراچی:

شہر قائد میں آج علی الصبح سے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ آئندہ 3 دن شہر پر بادل چھائے رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جب کہ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بدستور چلتی رہیں گی اور درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جس سے موسم مرطوب اور قدرے خوشگوار رہ سکتا ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، بدین اور ٹھٹھہ کے علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے، جس سے مقامی سطح پر موسم میں تبدیلی آ سکتی ہے۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے اثرات سندھ کے دریائی نظام پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ گڈو بیراج اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے۔

محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سردیاں کوئٹہ موسم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع , کن افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟
  • سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط آئندہ ہفتے نافذ ہوں گے