پہلگام واقعہ؛ بابراعظم کی پاک فوج پر تنقید کی خبریں جھوٹی نکلیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پہلگام واقعہ کے بعد جہاں انتہا پسند بھارتی حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کررہی ہے وہیں جھوٹا پروپیگنڈا بھی پھیلا رہی ہے تاکہ پاکستانیوں کا مورال پست کیا جاسکے۔
اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کے انسٹا گرام اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے تھے۔
تاہم اسکے محض کچھ گھنٹوں بعد پاکستان کے اسٹار بلے باز بابراعظم کی جھوٹی انسٹاگرام اسٹوری کی جعلی تصاویر گردش کرنے لگیں جس میں پہلگام واقعہ پر پاک فوج کی مذمت کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت میں بابراعظم، رضوان کے سوشل اکاؤنٹس بھی بند
اس جعلی پوسٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ پہلگام واقعہ میں پاکستانی فوج کا کردار نامناسب ہے، میں بطور کرکٹر ہندوستان میں کھیلنا پسند کرتا ہوں اور اُسے دوسرا گھر سمجھتا ہوں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارت میں میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا تھا، میں یہ بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پہلگام حملے میں کرکٹرز ملوث نہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی
بابراعظم کے نام یہ جعلی انسٹاگرام پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی جس کے اسکرین شارٹس کئی میڈیا اکاؤنٹس نے بھی شیئر کیے تاہم یہ خبر جھوٹی نکلی۔
بھارت میدانِ جنگ میں پاک فوج کی صلاحیتوں کا جواب دینے سے قاصر ہونے کے باعث سوشل میڈیا اور مغربی میڈیا کیساتھ پاکستانیوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی پر رضوان بھی بول اُٹھے
قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، شاہد آفریدی، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی تھی جبکہ وسیم اکرم، شان مسعود، حسن علی، نسیم شاہ، امام الحق اور شاداب خان کے انسٹاگرام پیج تک رسائی بھی ناممکن بنادی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پہلگام واقعہ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :