بھارت میں آئی ایس پی آر اور پاکستانی اداکاروں کے بعد لاہور قلندر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین کرکٹ فرنچائز لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے
فرنچائز کے ترجمان کے مطابق بھارت میں صارفین کو لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیجز تک رسائی حاصل نہیں رہی۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں ناظرین کو ایک پیغام موصول ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اس پابندی کی کوئی واضح وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب چینلز کے بعد بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے
انسٹاگرام کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ پابندی بھارت میں اطلاعات و ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قانون کے تحت عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کرکٹ فرنچائزز میں شامل ہیں جن کی مجموعی ویور شپ 264 ملین سے زائد ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں پاکستان گورنمنٹ کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ، آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کیے جا چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاک بھارت سوشل میڈیا اکاؤنٹس لاہور قلندر مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاک بھارت سوشل میڈیا اکاؤنٹس لاہور قلندر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں
پڑھیں:
ایران اسرائیل کشیدگی، سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا بازار گرم ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور فیک وڈیوز کا بازار گرم ہوگیا جس میں بھارتی میڈیا حسبِ روایت اپنا بھرپور کردار ادا کر نے لگا ۔ایسی ہی ایک جھوٹی خبر اور اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو زیرِ گردش ہے، جسے ایک ایرانی عہدیدار سے منسوب کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر نیوکلیئر بم سے حملہ کیا تو جواب میں پاکستان اسرائیل پر نیوکلیئر بم گرائے گا تاہم پاکستانی وزارت اطلاعات کے ذرائع نے واضح کیا کہ ایسی تمام زیرِ گردش خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں اور اس خبر کے ساتھ جو ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں وہ ویڈیوز اے آئی کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔(جاری ہے)
اس حوالے سے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دنیا کو اسرائیلی جوہری صلاحیت سے خبرادار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں ہے اور نہ ہی این پی ٹی یا کسی دوسرے معاہدے کا پابند ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تمام بین الاقوامی جوہری معاہدوں کا پابند ہے، ہماری جوہری صلاحیت ہمارے عوام کے فائدے اور دشمنوں کے عزائم سے اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہے۔