20 کلو آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) 20 کلو آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آ ٹے کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 130 روپے کا اضافہ ہوا۔ فلور ملز مالکان نے کہا کہ گندم فی من 2300 روپے سے زائد میں مل رہی ہے، دو ہفتے قبل گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم تھی۔
فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت مستحکم ہونے سے آ ٹے کی قیمت کم ہو گی۔ دو ہفتے قبل آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں گیارہ سو روپے میں دستیاب تھا۔
مزیدپڑھیں:پرانی گاڑی کے بدلے نئی سوزوکی آلٹو حاصل کرنے کا شاندار موقع، کمپنی نے آفر لگا دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے اگلے 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے سے 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا۔