کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
جاں بحق بائیک سوار کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، بائیک سوار کی شناخت نہیں ہو سکی، اندازاً عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے خونی حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ چاکیواڑہ نمبر دو میں سالار پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔ جاں بحق بائیک سوار کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، بائیک سوار کی شناخت نہیں ہو سکی، اندازاً عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بائیک سوار
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔