وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ تاحال موجود ہے، لیکن دنیا کے اہم ممالک کوشش میں ہیں دونوں ممالک کے درمیان تنازع آگے نہ بڑھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ کسی سفارتی ذرائع سے ایسی تجویز نہیں آئی کہ بھارت کو فیس سیونگ دی جائے، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہاکہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کی جانب سے پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش نہ کی جاتی تو دنیا سے جارحانہ بیانات آ سکتے تھے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ہم دوست ممالک کے نمائندوں سے رابطے میں ہیں، بھارت اب پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں کے پاس جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جو کہا وہ خیال امریکی وزارت خارجہ کے بیانیے میں نظر نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کرے گا تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ہم نے 2019 میں بھی بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، اور پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کو شکست: آئی ایم ایف نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ مسترد کردیا

وزیر دفاع نے کہاکہ مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے، پاکستان کی پیشکش موجود ہے کہ 4 سے 5 ممالک مل کر پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایم ایف امریکا پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ خواجہ آصف دوست ممالک سیاسی نقصان مودی سرکار وزیر دفاع وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف امریکا پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ خواجہ ا صف دوست ممالک سیاسی نقصان مودی سرکار وزیر دفاع وی نیوز خواجہ ا صف وزیر دفاع نے کہاکہ

پڑھیں:

بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا

بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے لیک ٹاؤن میں نصب فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ دیوقامت ڈھانچہ ہلتا محسوس ہوتا تھا جس سے حفاظتی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔

میسی کا یہ مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نصب کیا گیا تھا اور اسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

مجسمے میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ان کی تاریخی کامیابی کی یادگار کے طور پر بنایا گیا تھا۔

یہ یادگار میسی کے مداحوں کی جانب سے ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر وی آئی پی روڈ کے کنارے قائم کی گئی تھی۔

        View this post on Instagram                      

تاہم حالیہ دنوں میں مقامی افراد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ تیز ہوا چلنے پر مجسمہ معمولی طور پر جھولتا نظر آتا ہے جس سے راہگیروں اور قریبی آبادی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

حکام نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجسمے کو عارضی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار