مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد کشمیری گرفتار کرلیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں 12سےزائدگھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی اور کالے قانون کے تحت پرامن کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا اور کشمیریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فون اور دیگر آلات بھی قبضے میں لیے۔
کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہے کہ کُل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض فوج کی چھاپوں، لوٹ مار مہم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لے اور تنازع کشمیر حل کرائے۔
وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دینگے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی فورسز
پڑھیں:
راولپنڈی: غیر قانونی افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مالک مکان اور 163 افغانی گرفتار
راولپنڈی پولیس نے تین روزہ کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کر لیا اور 163 افغانی باشندوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا۔ اس سلسلے میں 51 مقدمات بھی درج کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے جن میں سٹی، پیرودہائی، وارث خان، بنی، نیوٹاون، صادق آباد، ریس کورس، واہ کینٹ، چکلالہ، ایئرپورٹ، ٹیکسلا، صدرواہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیر آباد، مندرہ، جاتلی، گوجرخان، دھمیال، کلرسیداں اور روات شامل ہیں۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو اپنی پراپرٹی کرائے پر نہ دیں اور نہ ہی گاڑی، رکشا یا دیگر اشیاء فراہم کریں۔ شہری کسی غیر قانونی غیر ملکی کے ساتھ کاروباری لین دین یا ملازمت کے معاملے میں شامل نہ ہوں۔ قانونی طور پر مقیم غیر ملکی اپنی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں کرائیں تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو۔