—فائل فوٹو

خانیوال میں بااثر افراد نے شہری پر تشدد کر کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ کر ویڈیو وائرل کردی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی:

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نیاز احمد کو سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ 

ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔

ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔

ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ملزم کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ، 4 ایرانی شہریوں سمیت 5 افراد دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
  • لاہور: 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • نیب اسلام آباد کے افسر پر نامعلوم افراد کا تشدد
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور: جہیز میں آیا زیور نا دینا بہو کو مہنگا پڑ گیا، سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنادیا
  • بھارت بھر میں بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن، 400 افراد گرفتار
  • منشیات برآمدگی کیس ،گرفتار ملزم ساحر حسن کی ضمانت منظور
  • رشتے کا تنازع؛ شہری کو قتل کرکے لاش ڈیم میں پھینکنے والا مجرم گرفتار
  • کراچی میں امریکی قونصلے خانے کی شکایت پر ایک شہری گرفتار