Nawaiwaqt:
2025-11-03@14:15:02 GMT

ماضی کی نامور اداکارہ حمیرا عابد انتقال کرگئیں

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

ماضی کی نامور اداکارہ حمیرا عابد انتقال کرگئیں

پاکستانی فلم اسٹار اور سپر ماڈل اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور ماضی کی مشہور اداکارہ حمیرا عابد انتقال کرگئیں۔ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی ایک مشہور اداکارہ رہی ہیں جنہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔اسی دوران ان کی ملاقات اداکار  عابد علی سے ہوئی اور دونوں کی شادی ہوگئی جس کے بعد انہوں نے اپنی تین بیٹیوں کی پرورش میں وقت گزارا۔اداکارہ حمیرا عابد گزشتہ روز انتقال کرگئیں، ان کے انتقال کی خبر  بیٹی گلوکارہ رحمہ علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو دی۔حمیرا عابد کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے نامور ٹی وی اداکار عابد علی 9 ستمبر 2019 کو شدید علالت کے بعد 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر

 اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔

متعلقہ مضامین

  • مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے
  • یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
  • خان گڑھ: اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ ،رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں
  • رجب بٹ کی والدہ کا بیٹے کے مبینہ ناجائز تعلقات کا دفاع
  • سپریم کورٹ میں اہم تقرریاں، سہیل لغاری رجسٹرار تعینات 
  • سپریم کورٹ میں تقرریاں، سیشن جج سہیل لغاری ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات
  • ارشد وارثی کو زندگی کے کونسے فیصلے پر بےحد پچھتاوا ہے؟
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے