بیل اسکوٹی ڈرائیور بن گیا، تیز ترین سفر کی وائرل ویڈیو پر سب حیران
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر رشیکیش میں ایک بیل نے اسکوٹر چلا کر سب کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے لمبے اور چھوٹے کتوں کی ریکارڈ ملاقات کیسی رہی؟
سوشل میڈیا پر ایک آوارہ بیل کی ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دے، یہ ویڈیو بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر رشیکیش کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بیل کسی گلی سے گزر رہا ہے، بیل نے گلی میں موجود اسکوٹر پر سوار ہونے کی کوشش کی تو اتنی ہی دیر میں اسکوٹر چل پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: جسے شاہین سمجھا تھا وہ تو ’چوزہ‘ نکلا
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیل اسکوٹر پر سوار ہے جو آگے جا کر تھوڑے ہی فاصلے پر ایک دیوار سے ٹکرا کر گرپڑا جس کے بعد بیل مزے سے آگے چل پڑا تاہم اسکوٹی کیا بنا اس بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
viral we news اتراکھنڈ اسکوٹی بھارت بیل دلچسپ و عجیب ڈرائیور وائرل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتراکھنڈ اسکوٹی بھارت بیل دلچسپ و عجیب ڈرائیور وائرل
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔