دولہے نے شادی کے پیسوں سے گاؤں والوں کیلیے سڑک تعمیر کروا دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع چندر پور میں دولہے نے شادی کیلیے جمع کی گئی رقم سے گاؤں والوں کیلیے نئی سڑک تعمیر کروا دی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوسا گاؤں کے رہائشی نوجوان شری کانت نے سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رقم کو لوگوں کی پریشانی دور کرنے کیلیے خرچ کیا۔
شری کانت نے انجلی نامی لڑکی سے 28 اپریل کو شادی کی، تقریب کیلیے سادگی کا خاص خیال رکھا گیا۔
زراعت میں پوسٹ گریجویٹ دولہے نے بتایا کہ ہم نے رشتہ داروں سے روایتی تحائف لینے کے بجائے تقریباً 90 پودے لگا کر اس موقع کو یادگار بنایا۔
اس نے بتایا کہ جب میری شادی کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا تو میں نے اہل خانہ کو کہہ دیا تھا کہ تقریبات اور دعوتوں پر پیسہ خرچ کرنے کے روایتی طریقے سے گریز کیا جائے۔
اہل خانہ اور مہمانوں کو راضی کرنے کے بعد دولہے نے 50 ہزار روپے اکٹھے کیے اور اسے تقریباً 600 میٹر لمبی سڑک بنانے میں استعمال کیا تاکہ گاؤں والے بغیر کسی مشکل کے اپنے کھیتوں تک پہنچ سکیں۔
نوجوان نے بتایا کہ ہمارے گاؤں سے کھیتوں تک کا راستہ بارشوں کے دوران کافی خراب ہو جاتا ہے جبکہ لوگوں کیلیے کھیتوں تک رسائی تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے، میں نے مقامی لوگوں کی مدد سے سڑک بنائی تعمیر کروائی تاکہ آنے جانے والوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
شر کانت کے مطابق لوگ شادی میں سامان، برتن اور فرنیچر پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کر دیتے ہی، میں نے مہمانوں سے کہہ دیا تھا کہ کوئی تحفہ نہ لائیں۔
’ہم نے سوسا گاؤں میں پودے لگانے کیلیے بھی رقم جمع کی جہاں 36 مختلف اقسام کے پھلوں کے درخت لگا دیے ہیں تاکہ لوگوں ان سے پھل حاصل کر سکیں۔‘
مزید پڑھیں: معروف براؤزر ’فائر فاکس‘ کا وجود خطرے میں پڑ گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دولہے نے
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔