سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر دستیاب، قیمت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
کراچی(کامرس ڈیسک)یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ نے سوزوکی سوئفٹ گاڑی کی آسان اقساط میں خریداری ممکن بنانے کے لیے یو بی ایل ڈرائیو پروگرام متعارف کروایا ہے۔
اس پروگرام کے تحت صارفین سوزوکی سوئفٹ کی 3 اقسام آسان اقساط میں حاصل کرپائیں گے۔
سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینویل کی گاڑی کی کل قیمت 43 لاکھ 36 ہزار ہے جسے صارفین 13 لاکھ 44 ہزار کی ڈاؤن پیمنٹ اور ایک لاکھ 2 ہزار کی ماہانہ قسط سے حاصل کرسکتے ہیں۔
اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل (سی وی ٹی) کی قیمت 45 لاکھ 60 ہزار ہے۔ اس گاڑی کی ڈاؤن پیمنٹ 15 لاکھ 96 ہزار اور ماہانہ قسط ایک لاکھ 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، سوزوکی سوئفٹ کی سب سے مہنگی ویریئنٹ جی ایل ایکس (سی وی ٹی) کی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار ہے جسے یو بی ایل کے فنانس پروگرام کے تحت 17 لاکھ 46 ہزار اور ایک لاکھ 2 ہزار کی آسان ماہانہ قسط پر صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
یو بی ایل ڈرائیو پروگرام میں صارفین کی سہولت کے لیے اپلائی اور ویریفکیشن کے عمل کو آسان رکھا گیا ہے۔ پروگرام سے استعفادہ کرنے کے خواہش مند افراد یو بی ایل کے لنک کے ذریعے اپلائی کرسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نئی سعودی حج پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوزوکی سوئفٹ یو بی ایل کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم نے آئندہ 10 سال کیلئے بجلی کی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے آئندہ 10 سال کیلئے بجلی کی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ نئی منصوبہ بندی کے مطابق صارفین کو 4 ہزار 743 ارب روپے کی بچت ہو گی، 10 سال میں حکومت نے جو 14 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی خریدنی تھی اس میں سے 7 ہزار میگاواٹ مہنگی بجلی خریدنے کا عمل ختم کر دیا گیا۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت نے دو اصولی فیصلے کئے ایک یہ کہ آئندہ کوئی حکومت براہ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی، آئندہ حکومتیں سنگل بائر ماڈل کو ختم کرکے بولی کی بنیاد پر بجلی کی خریداری کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرا بجلی کے مستقبل میں لگنے والے پلانٹس کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو 2 ہزار 790 ارب روپے کا فائدہ ہو گا، یہ اقدامات آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی سے زیادہ اہم ہیں۔
Post Views: 1