حماس نے ہمارے 2 اسرائیلی فوجی مار دیے، نیتن یاہو حواس باختہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
یمن سے حوثی باغیوں کے اسرائیل کے بین گوریان ایئر پورٹ پر میزائل حملے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کی سخت کارروائی کا بھی سامنا ہے، غزہ میں حماس کی کارروائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، رفح میں جاری لڑائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 6 زخمی
اتوار کے روز یمن کی حوثی باغیوں نے اسرائیل کی بین گوریان ایئر پورٹ پر میزائل حملہ کیا، حوثیوں کے میزائل حملے سے اسرائیلی ایئرپورٹ پر ہونے والی تباہی نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے اوساں خطا کردیے اور وہ حواس باختہ ہوگئے۔
نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتراف کیا کہ آج حماس سے شدید لڑائی جاری ہے اور مزید 2 اسرائیلی فوجی لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حماس کا شکریہ کیوں ادا کیا؟
یاد رہے کہ یمن کی حوثی فوج نے اتوار کے روز اسرائیل کے مرکزی ایئرپورٹ (بن گوریون ائیرپورٹ) پر بیلسٹک میزائل داغا، میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی، اس میزائل حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح یمن مین حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقہ سے فائر کئےگئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news حماس حوثی باغی نیتن یاہو یمن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو اسرائیلی فوجی اسرائیلی فوج نیتن یاہو
پڑھیں:
حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے قیدیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔ حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔