قومی اتحاد کو عمران خان کی شرکت سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
قومی اتحاد کو عمران خان کی شرکت سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وطن اور اسکی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے کہیں زیادہ اہم ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے حالیہ بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد اور یک جہتی کے اظہار کو بانی پی ٹی آئی کی شرکت سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے اور یہ حب الوطنی کو مشروط کرنے کے مترادف ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پلوامہ کے واقعہ کے وقت ہماری قیادت بانی پی ٹی آئی کی فرمائش پر قید تھی لیکن جیلوں سے باہر قیادت نے بریفنگ میں شرکت کی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے اس بریفنگ میں ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا تھا ، ہم نے قومی اتحاد میں رخنہ نہ ڈالا۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ انشا اللہ پاکستان کو تا قیامت دوام ہے، بڑے محترم لیڈر آئے اور دنیا سے رخصت ہوئے اپنی یاد چھوڑ جاتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر عظمی بخاری شدید ردعمل پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر عظمی بخاری شدید ردعمل وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی رہنماں کو اہم بریفنگ کا آغاز پاکستان کے 25کروڑ عوام اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں، مفتی منیب الرحمان پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری ایشائی ترقیاتی بینک کا خطے میں غذائی تحفظ کیلئے 26ارب ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو 10روز میں 200کروڑ سے زائد کا نقصانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی قومی اتحاد بریفنگ میں خواجہ آصف شرکت سے
پڑھیں:
پاک-بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی پاک- بھارت صورت حال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اس کی ہر شکل، ہر صورت اور ہر مظہر کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کی ہے بلکہ قومی یک جہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ان کا مؤقف خود وضاحتی ہے اور انہوں نے جس بصیرت اور جرات کے ساتھ قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے، وہ ایک قومی رہنما کی سوچ کی عکاسی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں ہم ملک اور قوم کے دفاع کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہوں گے، اس قومی مؤقف کو ہم نے اپنے یومِ تاسیس کے موقع پر بھی واضح کیا تھا، جب پاکستان تحریک انصاف نے ایک باقاعدہ قرارداد منظور کی، جس میں پارٹی نے بھارتی جارحیت اور پروپیگنڈے سے متعلق اپنے اصولی مؤقف کو پوری قوم کے سامنے رکھا۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ پی ٹی آئی ہر سطح پر قومی سلامتی، خودمختاری اور یک جہتی کے لیے سنجیدہ اور ہمہ وقت تیار ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ حالیہ حساس حالات میں حکومت کو فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانی چاہیے تھی تاکہ تمام قومی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا۔
سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے حکومت نے یہ موقع ضائع کیا، نہ صرف اے پی سی نہیں بلائی گئی بلکہ اس کی جگہ ایک حکومتی وزیر کی طرف سے یک طرفہ بریفنگ دی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ قومی اتحاد، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سیاسی استحکام کی بات کی ہے اور وہ کسی قسم کی تقسیم، تفرقہ یا کمزوری کے حامی نہیں رہے ہیں چونکہ یہ محض ایک حکومتی بریفنگ ہے اور نہ اس میں کوئی قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی سنجیدہ کوشش نظر آتی ہے اور نہ ہی عمران خان جیسے اہم قومی رہنما کو شامل کرنے کی نیت ہے۔
سیاسی کمیٹی نے کہا کہ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ اس بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف کی شرکت ضروری نہیں ہے، ان تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف اس حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔