پاک بھارت کشیدگی سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔
قرارداد ارکان اسمبلی سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان خطے میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، ہمیشہ مسائل کے پُرامن اور سفارتی حل کا خواہاں رہا ہے۔
پاکستان نے خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی، سفارتی تعلقات میں تناؤ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر، بھرپور اور فوری جواب کا حق رکھتا ہے۔
قرارداد کے مطابق ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کےلیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔