اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، اپریل میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی. گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 22کروڑ ڈالرز رہا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 8.42 فیصد اضافےکے بعد 14 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہیں۔ذرائع کےمطابق مارچ 2025 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 22 کروڑ ڈالر اور اپریل 2024 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 44 کروڑ اور اپریل 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 24 کروڑ ڈالرز تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 8.

42 فیصد بڑھیں اور جولائی 2024 تا اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 14 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہاجبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 13 ارب 70 کروڑ ڈالرز تھا۔ذرائع کے مطابق فروری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 42 کروڑ ڈالر اور جنوری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 68 کروڑ ڈالرز جبکہ دسمبر2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب48 کروڑڈالرزتھیں۔اسی طرح نومبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب46کروڑ ڈالر، اکتوبر 2024 میں ایک ارب 63 کروڑ ڈالرز اور ستمبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 61 کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ اگست 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب64 کروڑ ڈالرز اور جولائی2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب27کروڑ ڈالرز تھیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم رواں مالی سال حجم ایک ارب کروڑ ڈالرز

پڑھیں:

خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ اٹھا دیا،انہوں نے کہا برینڈزکا نام دے کرلوکل ٹیکسٹائل نےاپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں،جو لیڈیزسوٹ 7 سے8 ہزار روپےمیں ملتا تھا اب اس کی قیمت 20 ہزار ہے،ان پرچیک اینڈ بیلنس کون رکھے گا؟جوگھر سے اٹھتا ہےوہ ٹیکسٹائل کےکام پر لگ جاتا ہےاپنا نام رکھ لیتا ہے۔

اس موقع پرپارلیمانی سیکرٹری تجارت ذوالفقارعلی بھٹی نےکہا کہ لوکل مارکیٹ اور ریٹیل مارکٹ پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے،لوکل مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

رات کے اندھیرے میں اسلام آباد کے مختلف ریسٹورنٹس پر مضر صحت گوشت کی سپلائی پکڑی گئی

متعلقہ مضامین

  • خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا
  • پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو پیش کردیں
  • پاکستان کی امریکا کو برآمدات  اور درآمدات کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش
  • رواں مالی سال اقتصادی ترقی 2.7 فیصد رہی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی
  • گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کمی ہو جانے کا انکشاف
  • رواں مالی سال حکومت جی ڈی پی گروتھ کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
  • سندھ اسمبلی سے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ایکسپلوزو بل 2024 منظور
  • کراچی ایئرپورٹ پر 2 کارروائیاں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • کراچی ایئرپورٹ: 2 کارروائیاں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • پاکستان آور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے