Daily Ausaf:
2025-05-05@17:36:56 GMT

بیٹا امتحان میں فیل، والدین کا جشن، کیک بھی کاٹا

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت میں طالب علم کے امتحان میں فیل ہونے کے باوجود والدین نے اس کے ساتھ جشن منا کر حیران کن مثال قائم کردی۔ عام طور پر والدین بچوں کے فیل ہونے پر ان کے ساتھ سخت رویہ اپناتے ہیں اور ڈانٹتے ہیں تاہم بھارتی طالب عالم کے ساتھ کچھ الگ ہی معاملہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والا طالب علم ابھیشیک چولاچگودا، جو بگالکوٹ کے بسویشور انگلش میڈیم سکول کا طالب علم ہے، اپنے 10ویں بورڈ کے امتحانات میں 600 میں سے صرف 200 نمبر کے ساتھ 6 مضامین میں فیل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ابھیشیک کے فیل ہونے پر اس کے دوستوں نے مذاق اڑیا، وہیں طالب علم کے والدین نے اس کا ساتھ دیا، بجائے اس کے کہ وہ اسے ڈانٹیں یا شرمندہ کریں، انہوں نے جشن مناتے ہوئے باقاعدہ ایک کیک کاٹا اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی۔
والدین کا اپنے بیٹے کو تسلی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تم امتحانات میں ناکام ہو سکتے ہو، لیکن زندگی میں نہیں، تم دوبارہ کوشش کر سکتے ہو اور اگلی بار کامیاب ہو سکتے ہو۔ اپنے والدین کی حمایت سے گہرا اثر قبول کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا کہ حالانکہ میں فیل ہو گیا ہوں، لیکن میرے والدین نے مجھے حوصلہ دیا۔ میں دوبارہ امتحان دوں گا، پاس کروں گا اور زندگی میں کامیاب ہوں گا۔ یہ کہانی اس بات کا مظہر ہے کہ کبھی کبھار ناکامی صرف عارضی ہوتی ہے اور سچی حمایت اور محبت کے ساتھ انسان کو نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔
مزیدپڑھیں:کوئٹہ میں چینی کی قیمت کم نہ ہو سکی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: طالب علم کے ساتھ میں فیل فیل ہو

پڑھیں:

کیا قانون سازی کے بغیر سپر ٹیکس لگا سکتے ہیں؟ سپریم کورٹ آئینی بینچ

اسلام آباد:

سپریم کورٹ آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل ایف بی آر سے استفسار کیا کہ کیا قانون سازی کے بغیر آپ  سپر ٹیکس لگا سکتے ہیں؟

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ یہ بتا دیں کہ یہ ٹیکس آرٹیکل 173 کے تحت ہی لگایا تھا یا نہیں؟

وکیل ایف بی آر رضا ربانی نے کہا کہ ٹیکسیشن کا پورا طریقہ کار آرٹیکل 173 میں واضح کیا گیا ہے، خزانہ کی قائمہ کمیٹی پہلے بجٹ کے حوالے سے طے کرتی ہے، خزانہ کمیٹی اسے ایوان بالا میں بھیجتی ہے وہاں سے پھر بجٹ اپروو ہوتا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ فور بی لوکل پرپس کے لیے نہیں ہوتا وہ لوکل باڈی کے لیے ہوتا ہے، فور بی میں واضح ہے کہ سپر ٹیکس تباہ شدہ گھروں کی مرمت کے لیے استعمال ہوگا اس میں علاقہ واضح نہیں ہے۔ سپر ٹیکس اور انکم ٹیکس دو چیزیں ہیں سپر ٹیکس کسی خاص مقصد کے لیے لگایا جاتا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس سے جمع کی گئی رقم کس طرح تقسیم ہوتی ہے، کیا قانون سازی کے بغیر آپ سپر ٹیکس لگا سکتے ہیں؟

رضا ربانی نے کہا کہ سپر ٹیکس کے حوالے سے قانون سازی کی گئی تھی، سپر ٹیکس کا سارا پیسہ وفاقی مجموعی بجٹ میں جاتا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے  ریمارکس میں کہا کہ وفاقی مجموعی بجٹ کو کس طرح استعمال کرنا ہے یہ آرٹیکل 175 میں بتایا گیا ہے۔

وکیل ایف بی آر نے کہا کہ سپر ٹیکس کی رقم پہلے وفاقی مجموعی بجٹ میں جائے گی، سپر ٹیکس کے حوالے سے 2016 کے دیباچے میں لکھا ہوا ہے کہ رقم پہلے وقافی مجموعی بجٹ میں جائے گی۔

سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی کل دلائل جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر
  • امتحان میں ناکامی کا جشن، والدین کی بیٹے کے ساتھ مل کر کیک کاٹنے کی ویڈیو وائرل
  • کیا قانون سازی کے بغیر سپر ٹیکس لگا سکتے ہیں؟ سپریم کورٹ آئینی بینچ
  • شعیب ملک کے بغیر بچہ پالنے میں کتنی مشکل ہو رہی ہے، ثانیہ مرزا کا انٹرویو
  • ٹیلی گرام نے 200 افراد کی خفیہ ویڈیو کال کا فیچر پیش کردیا
  • باپ بیٹے سمیت تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق
  • بہاولپور، یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، دو افراد زخمی
  • استاد،طالب علم اور والدین
  • ایک چھینک میں لاکھوں وائرس کا اخراج ہوسکتا ہے