پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، قومی اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی جارحانہ اقدامات کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، بھارت مختلف ملکوں میں اسپانسردہشت گردی میں ملوث ہے، کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے دوران بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔اسمبلی میں پیش قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، بھارت مختلف ملکوں میں اسپانسردہشت گردی میں ملوث ہے، کشمیری حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اجلاس کی کارروائی سے قبل اسپیکراسمبلی نے کہا کہ بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات پر افسوس ہے، ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے موجودہ صورتحال پر بحث کا فیصلہ کیا ہے۔ قواعد و ضوابط معطل کر کے پاک بھارت کشیدگی پرغورہوگا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دی، پاکستان نے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
قومی اسمبلی میں 5 سے 8 مئی تک معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ قواعد معطل کرنے کی تحریک اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کی تمام سیاسی قیادت اکٹھی ہے، ہم نے دنیا کو آپس میں اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا ہے۔ پوری قوم ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہے۔
پی ٹی ئی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں دشمن کے سامنے کبھی کمزور آواز میں بات نہیں کرنی چاہیئے، اگر جنگ چھڑتی ہے تو مادر وطن کی حفاظت کرینگے، سندھ طاس معاہدہ مودی نے معطل کیا۔ سندھ طاس معاہدے پر بھارت اور پاکستان کی جنگیں ہوئیں، آج یہ شخص اس کو ہتھیار کے طور استعمال کر رہا ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو جنگ تسلیم کیا جائیگا۔عمرایوب نے کہا کہ خدانخواستہ جنگ چھڑی تو ہم اپوزیشن والے جان دینے کو تیار ہوں گے، کہا جاتا ہے کہ جنرل ایوب خان نے پاکستان کے دریا بیچ دیئے، اگر ایوب خان نے پانی بھارت کو بیچ دیا تھا، تو اب پھر بھارت یہ پانی کیسے بند کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی برطانیہ کو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات میں شمولیت کی دعوت وزیراعظم کی برطانیہ کو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات میں شمولیت کی دعوت پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائیگا، آرمی چیف صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 1فیصد کمی کو مایوس کن قرار دیدیا شرح سود میں ایک فیصد کمی،11فیصد مقرر ، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف، مرد آہن قرار دے دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی میں قرارداد پیش نے کہا کہ گردی کی پیش کی

پڑھیں:

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا،شہری رُل گئے۔اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی۔پیر کو کےالیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ترجمان کراچی واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان