مکمل آئین بھی دے دیں تو پھر بھی اپنے وسائل نہیں دینگے، سید علی رضوی کا سیمینار سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام "عالمی سازشیں اور ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں گلگت بلتستان کے سیاسی، سماجی و مذہبی قائدین شریک ہوئے۔ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین، عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نومنتخب صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ جی بی کے وسائل کو ہتھیانے کیلئے ممکن ہے کہ ہمیں مکمل آئینی صوبہ بنائیں، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آپ ہمیں مکمل آئین بھی دے دیں پھر بھی ہم اپنے وسائل کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے۔ گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام "عالمی سازشیں اور ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں گلگت بلتستان کے سیاسی، سماجی و مذہبی قائدین شریک ہوئے۔ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین، عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم کے
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں پاک فوج سے یکجہتی کی ریلیاں جاری، ویڈیو رپورٹ
بھارتی دھمکیوں کیخلاف گلگت بلتستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے جی بی کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بھارتی دھمکیوں کیخلاف گلگت بلتستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے جی بی کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں سکردو، شگر اور غذر میں پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ سکردو میں کچورا کے مقام پر شیخ اعجاز حسین بہشتی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ غذر میں غازیان وطن ضلع غذر کے زیر اہتمام گاہکوچ میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاک فوج سے ریٹائرڈ غازیان نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور وطن کے دفاع کے لئے اپنے تن من دھن کی قربانی دینے کے عہد کا اظہار کیا۔ ادھر شگر میں علماء اور سول سوسائٹی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔