پاکستان کے 4 کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے لیے نیپال پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پاکستان کے 4 معروف کوہ پیما نیپال میں دنیا کی بلند ترین اور خطرناک ترین چوٹیوں، ایورسٹ، دھولاگیری اور کنچن جنگا کو سر کرنے کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔
اس مہم کی قیادت مرحوم لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد علی سدپارہ کر رہے ہیں، جو دنیا کے 7ویں بلند ترین پہاڑ دھولاگیری (8,167 میٹر) کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی کوہ پیما کا منفرد اعزاز، بنا مصنوعی آکسیجن دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرلی
سدپارہ 6 اپریل کو بیس کیمپ پہنچ گئے اور 3 مئی تک اپنی موسم سے ہم آہنگ ہونے کی اپنی تیار مکمل کی اور اب 9 مئی کے آس پاس سمٹ پر روانہ ہونے کے لیے موزوں موسم کا انتظار کر رہے ہیں۔
ساجد علی سدپارہ یہ مہم الپائن طرز پر بغیر آکسیجن سیلنڈر یا پورٹرز کے کررہے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور گیشربرم I اور II دونوں کامیابی سے سر کیے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی دنیا کے تیسرے بلند ترین پہاڑ کنچن جنگا (8,586 میٹر) کی طرف اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نائلہ کیانی نے دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی بھی سر کرلی
نائلہ کیانی پہلے ہی دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 11 کو سر کر چکی ہیں اور ایسا کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔
کنچن جنگا مہم میں ان کے ساتھ ایک دوسرے کوہ پیما سر باز خان بھی شامل ہیں، جنہوں نے 7 اپریل کو بغیر آکسیجن کے اناپورنا (8,091 میٹر) کی چوٹی سر کی تھی۔
8 ہزار میٹر کی 14 چوٹیوں کو سر کرنے کے بعد، کنچن جنگا کسی پاکستانی کی جانب سے دنیا کی 14 آٹھ ہزار میٹر کی چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے شخص بننے کی راہ میں حائل آخری چوٹی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سرباز خان 8 ہزار میٹر بلند دنیا کے تمام 14 پہاڑ سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
علاوہ ازیں، گلگت بلتستان کے ایک اور کوہ پیما واجد اللہ نگری بھی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے بیس کیمپ پہنچ چکے ہیں۔ نگری نے اس سے قبل پاکستان کی 5 بڑی چوٹیوں کو سر کیا ہے، جن میں کے ٹو اور نانگا پربت شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایورسٹ ساجد سدپارہ سرباز خان کوہ پیما کے ٹو نائلہ کیانی واجد اللہ نگری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایورسٹ ساجد سدپارہ کوہ پیما کے ٹو نائلہ کیانی واجد اللہ نگری بلند ترین چوٹی نائلہ کیانی سر کرنے کے کو سر کرنے کنچن جنگا کوہ پیما کو سر کر دنیا کی کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز )وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔وزیراعظم شہبازشریف نے جنیوا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے قیام کیا، نوازشریف کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے وفد میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ شامل ہیں، شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران اعلی برطانوی حکام سے ملاقات کریں گے۔شہبازشریف پاکستانی بزنس وکمیونٹی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ: کیا سعودی عرب کے بعد دیگر عرب ممالک بھی حصہ بنیں گے؟ ریکوڈک منصوبے سے طویل المدتی سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی، وفاقی وزیرخزانہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری: صدر آصف علی زرداری ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم