کُرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لیا ہے، آئی جی کے پی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ذوالفقار حمید نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک گروہ ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کُرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔ذوالفقار حمید نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک گروہ ملوث ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علماء کرام کے واقعات سے متعلق کچھ افراد کے موبائل نمبرز کا پتہ چل گیا ہے اور ان لوگوں تک پہنچ چکے ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے کہا کہ کرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: واقعات میں میں ملوث
پڑھیں:
علامہ ساجد نقوی سے مرکزی تنظیمی وفد کی ملاقات
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے ملاقات کی اور ملک بھر کی مجموعی تنظیمی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے ملاقات کی اور ملک بھر کی مجموعی تنظیمی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر علامہ ساجد نقوی نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔