نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا کل سے کراچی میں آغاز، 5 ٹیمیں مدمقابل
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بدھ کے روز سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹیر اوول گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کے پہلےروز 2 میچز کھیلے جائیں گے، قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز کا مقابلہ اسٹرائیکرز سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ اوول گراؤنڈ پر کانکررز کا مقابلہ انونسیبلز سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان ہوں گی
ٹورنامنٹ میں شریک 5 ٹیمیں چیلنجرز، کانکررز ، انونسیبلز ، اسٹارز اور اسٹرائیکرز ہیں۔ ڈبل لیگ فارمیٹ میں ہر ٹیم 8 میچز کھیلے گی اور مجموعی طور پر 22 میچز کھیلے جائیں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں 22 مئی کو کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گی جس میں فاتح 24 مئی کو فائنل میں ٹاپ رینک ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔ فائنل نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 80 کرکٹرز حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا، امریکا باہر
5 قومی کھلاڑی جو حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 میں پاکستان کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھیں اس ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کررہی ہیں جن میں فاطمہ ثنا (کانکررز )گل فیروزہ (اسٹرائیکرز) منیبہ علی (انونسیبلز) سدرہ امین (اسٹارز) اور رامین شمیم (چیلنجرز) شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
WOMEN CRICKET کھیل نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویمن کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کھیل نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں جائیں گے
پڑھیں:
آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا۔
نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس کا نام بھی شامل ہے۔
فاطمہ ثنا کو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جنہوں نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھائی۔
پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے کوالیفائرز میں اپنی ٹیم کی ناقابل شکست مہم میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے شاندار اکانومی ریٹ 3.97 کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل کیں۔
اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 5 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو ان کی بہترین بولنگ کارکردگی رہی۔ بیٹنگ میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر تھائی لینڈ کے خلاف 62 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔
ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے بھی چھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں آل راؤنڈر کے طور پر بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 5 اننگز میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور 240 رنز بھی اسکور کیے، جن میں ایک شاندار سنچری بھی شامل ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں میتھیوز نے چار وکٹیں لینے کے بعد ایک میچ وننگ سنچری بھی اسکور کی۔ کوالیفائر کے آخری میچ میں انہوں نے صرف 29 گیندوں پر 70 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز معمولی نیٹ رن ریٹ (0.01) کی وجہ سے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنا سکی۔
اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس نے بھی ٹورنامنٹ میں آل راؤنڈ کارکردگی سے ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے 5 اننگز میں 293 رنز بنائے اور 6 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
بروس کی 137 گیندوں پر ناقابل شکست 131 رنز کی اننگز کو کوالیفائر کی سب سے بڑی انفرادی اننگز قرار دیا گیا، جب کہ ان کی مجموعی کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیا گیا۔