مودی جھوٹا اور بے شرم ہے؛ سابق گورنر جموں کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سابق گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق گورنر کشمیر ستیہ پال ملک کا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس کیں انھوں مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
ستیہ پال نے بھارتی وزیراعظم مودی کو بے شرم اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے پر مودی نے سچ چھپایا اور عوام کو گمراہ کیا۔
سابق گورنر ستیہ پال نے مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو بھارتی قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
ستیہ پال نے سوالات اُٹھائے کہ پہلگام حملے پر مودی حکومت کی خاموشی اور بے حسی کسی بھی طرح ناقابلِ قبول نہیں ہے۔
سابق گورنر ستیہ پال نے کہا کہ مودی نے محض سیاسی مفاد کے لیے پہلگام جیسے سانحے کو نظر انداز کیا۔ بھارت کو مودی کی قیادت پر شرمندہ ہونا چاہیے۔
ستیہ پال نے کہا کہ پہلگام واقعے پر مودی کی خاموشی اور بے حسی ڈرپوک لیڈر ہونے کی دلیل ہے۔ مودی کی قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابق گورنر کہا کہ
پڑھیں:
پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلگا م واقعہ پر بھارت نے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے، پاکستانی قوم کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی ہر جگہ موجود ہوگی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا ہی ایکٹ آف وار ہے، سندھ طاس معاہدہ معطلی پر آل پارٹی کانفرنس(اے پی سی ) بلانی چاہیے تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر اے پی سی ہونی چاہیے تھی نہ کہ بریفنگ، پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔