پنجاب حکومت کا دیہاڑی پر 453 ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر 453 ڈاکٹرز کو دیہاڑی پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ ڈاکٹرز پنجاب کے 10 بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعینات کیے جائیں گے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی ہدایت پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے دیہاڑی دار ڈاکٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کی جس میں ایک ہفتے کے اندر 4 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
حکومت نے پہلے مرحلے میں 390 میڈیکل آفیسرز، 63 کنسلٹنٹ اور سینئر رجسٹرارز کی دیہاڑی پر بھرتی کی منظوری دی ہے۔ ان تمام ڈاکٹرز کو فوری طور پر ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
اعزازیہ کے طور پر میڈیکل آفیسرز کو یومیہ 8 ہزار روپے جبکہ کنسلٹنٹس اور سینئر رجسٹرارز کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اعزازیہ کی ادائیگی یو ایچ ایس کے ذریعے کی جائے گی اور اس کے لیے محکمہ صحت فنڈز منتقل کرے گا۔
سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی
دیہاڑی پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کی کارکردگی اور بائیو میٹرک حاضری کو اعزازیہ سے مشروط کیا گیا ہے جبکہ ان کی کارکردگی رپورٹ متعلقہ ہسپتالوں کے ایم ایس فراہم کریں گے۔ یہ تقرریاں ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لیے کی گئی ہیں۔
مزید یہ کہ سرکاری ڈاکٹرز اور پوسٹ گریجوایٹ ٹرینیز کو لوکم کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کے پی میں 600 معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے سے سالانہ ایک ارب روپے کا نقصان
پشاور:خیبر پختونخوا میں 600 سے زائد معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ 3ہزار200 معدنیات کی لیز سے 6ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہو رہی ہے۔
محکمہ معدنیات کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختنخوا میں اس وقت معدنیات کی جانب سے 3200 لیز جاری کی گئی ہیں۔
رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ 70 ہزار 491 روپے کی آمدن ہوئی۔ مذکورہ لیز سے ایک لاکھ 60 ہزار لوگ روزگار سے وابستہ ہیں۔
دستاویزات کے مطابق اس وقت معدنیات کی 600 لیز بند ہیں۔
محکمہ کی دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے لیز کھولنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تو محکمے کو مزید سالانہ ایک ارب روپے کی آمدن ہو سکتی ہے اور 30 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں۔