کراچی میں شدید گرمی کیوجہ سے شہری فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے لگے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
جناح اسپتال کے ماہر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بیماریوں میں اس اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ موسمی پھلوں کو موٹا بنانے کیلئے انجکشن لگائے جا رہے ہیں، جن میں کاسمیٹک انجیکشن شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی فوڈ پوائزننگ، آنتوں کے انفیکشن اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کی صحت مزید خراب ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرمیوں میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھلوں میں سے بالخصوص ایک تربوز ان پیچیدگیوں کی بڑی وجہ بن گیا ہے۔ اگرچہ اسے ایک غذائیت بخش پھل سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر گرمی کی شدید گرمی میں، تاہم اب مریض اسپتالوں میں یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں تربوز کھانے سے ہیضہ اور فوڈ پوائزننگ کا سامنا ہے۔ جناح اسپتال کے ماہر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بیماریوں میں اس اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ موسمی پھلوں کو موٹا بنانے کیلئے انجکشن لگائے جا رہے ہیں، جن میں کاسمیٹک انجیکشن شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پھلوں میں کیمیکل بھی ملایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پھلوں کو منجمد نہیں کرنا چاہیے، انہیں فریج میں رکھنا چاہیے اور لوگ ان کا زیادہ استعمال نہ کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
تین وفاقی جامعات کراچی میں آچکیں، حیدر آباد میں بھی یونیورسٹی قائم ہوچکی، خالد مقبول
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 10 میں سے تین وفاقی جامعات اب تک کراچی میں آچکی ہیں، جب کہ حیدر آباد میں بھی 70 برس بعد یونیورسٹی قائم ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا ہم مزید جامعات اس شہر میں لیکر آئیں گے، چیرمین ایچ ای سی کے اشتہار میں تاخیر اس لیے ہوئی ہے کہ انٹرنیشنل امیدواروں کے لیے بیرون ملک بھی اشتہار شائع کرنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا وفاقی اردو یونیورسٹی کے لیے اسپیشل گرانٹ سے متعلق سمری بھیج دی ہے، جلد گرانٹ جائے گی۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس بعنوان "معذور افراد کے لیے پیشہ ور سوشل ورکرز کا کردار" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی کشور زہرہ، امین الحق، فرحان چشتی اور وفاقی سرچ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اورنگ زیب بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر نے تعلیم نے کہا کہ یہ شہر چلتا ہے تو یہ ملک چلتا ہیں، جب کہ جامعہ کراچی اس شہر کا مرکز ہے۔