اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں، یہ 2001 نہیں کہ کوئی کہہ دے مسلمان دہشت گرد ہیں، اور ہم سن لیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملے کرتے ہیں، جن میں ہمت ہوتی ہے وہ دن میں مقابلہ کرتے ہیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردی کے الزامات ہم کب تک سنیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ 2001 نہیں کہ کوئی کہہ دے مسلمان دہشت گرد ہیں اورہم سن لیں، 2 ہفتے سے بھارت پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے، پاکستان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، پاکستان سچ کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے، پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، بھارت فوج تعداد میں زیادہ ہے، مگرجذبے سے عاری ہے، دنیا کو دکھائیں گے، ہم جنگ کے حامی نہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ بھارتی جہاز مچھروں کی طرح گرائے گئے، پھر حملہ ہوا تو بھارتی جہاز دوبارہ گرائیں گے، دشمن کا ہر حملہ ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کی بھول ہے کہ حملہ پر ہم خاموش بیٹھیں گے۔قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے غیرملکی نیوزچینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگری کی مذمت کی، پاکستان کسی دباو¿میں نہیں جھکے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو میں کہا کہ یہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال، جنگی اقدام ہے، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش کو ٹھکرا کر شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت کے الزامات میں سچائی ہوتی تو پیشکش کو کیوں مسترد کرتا؟
انھوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنے دفاع میں بھارت کے 5 طیارے مارگرائے، پاکستان کو گزشتہ 2 ہفتوں سے بھارتی حکومت کی دھمکیوں کا سامنا ہے، پاکستان یو این چارٹر کے تحت جواب دینے کا حق رکھتا ہے، پاکستان حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ کیا گیا، بزدلانہ حملے میں شہید افرادکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

پاک بھارت کشیدگی، وہ ملک میدان میں آگیا جو ثالثی  کا ماہر سمجھا جاتا ہے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے کو نشانہ بنایا کہا کہ بھارت بھارتی جہاز پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت نے بھارت کے

پڑھیں:

انڈیا کی بزدلانہ کارروائی دانستہ اقدام جنگ ہے، بلاول بھٹو

برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اس بزدلانہ حملے میں معصوم عام شہریوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائی بلاشبہ بلااشتعال اور دانستہ انجام دیا گیا اقدام جنگ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اس بزدلانہ حملے میں معصوم عام شہریوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو گذشتہ دو ہفتوں سے انڈیا کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا تھا، ہم نے بارہا باور کروایا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ہاتھ صاف ہیں اور ہم نے انڈیا کے الزامات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی پیش کش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ لیکن بدقسمتی سے انڈیا نے ہماری اس مخلصانہ پیش کش کو ٹھکرا کر معصوم عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا انتخاب کیا اور پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اس حملے کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت جارح اور پاکستان متاثرہ ملک، ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
  • پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی جہاز مچھر کی طرح گرائے، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت تیاری کرو، پاکستان کا جواب آنا ہے: بلاول کا قومی اسمبلی میں خطاب
  • فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں یہ اور حملہ کریں ہم اور جہاز گرائیں گے، بلاول
  • فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں ، بھارت ہمارے جواب کیلئے تیار رہے ، بلاول بھٹو
  • جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں؛ بلاول بھٹو
  • پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دیگا: بلاول بھٹو زرداری
  • انڈیا کی بزدلانہ کارروائی دانستہ اقدام جنگ ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت