لاہور میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی آوازیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی آوازیں والٹن، گوپال نگر نصیرآباد کے علاقے میں سنی گئی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آوازیں پرانے ایئرپورٹ سے آئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، اور صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ لاہور دھماکے والٹن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ والٹن وی نیوز دھماکوں کی
پڑھیں:
لاہور، اغوا کے دو روز بعد نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد
لاہور:کاہنہ میں دو روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان مبشر اقبال کی لاش لکھوکی گاؤں کے قریب جھاڑیوں سے برآمد کر لی گئی۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 26 سالہ مبشر اقبال کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں اس کے بھائی اظہر اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
نوجوان کی لاش جھاڑیوں میں پڑی ہوئی ملی جو کہ دو روز پرانی بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔