گلگت بلتستان میں پہلی بار روڈ سیفٹی پالیسی متعارف کرانے کے لیے اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی روڈ سیفٹی پالیسی کا مقصد انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کو پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر روڈ سیفٹی پالیسی متعارف کرانے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہوم ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو 1122، محکمہ تعلیم، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ سیاحت اور گلگت بلتستان پولیس سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں ٹریفک حادثات کی روک تھام، شہریوں کی حفاظت اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ ان میں نجی اور عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو منظم کرنا، گلگت بلتستان کے نوجوانوں اور سیاحوں کے لیے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنا، ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ پڑتال کا عمل سخت کرنا، عوامی ٹرانسپورٹ کے معیار کو بہتر بنانا، بسوں میں دو ڈرائیورز کی تعیناتی اور مقررہ ٹائم اسٹیمپ کا نظام نافذ کرنے جیسے اقدامات کے حوالے سے فیصلے ہوئے۔ اس موقع پر ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی روڈ سیفٹی پالیسی کا مقصد انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کو پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹ کے گلگت بلتستان کے لیے
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کا میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار
ویب ڈیسک :بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے صاف انکار کر دیا۔
پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی لیکن بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا ، ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔
پمز اسپتال کی ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔ میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی