حسن نواز اور رئلی روسو نے پی ایس ایل کی تاریخ بدل ڈالی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن نواز اور رائلی روسو نے نیا ریکارڈ بناڈالا۔
گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر کپتان سعود شکیل اور فن ایلن جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم دوسرے اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حسن نواز اور رائلی روسو نے ریکارڈ بریکنگ اننگز کھیلی۔
جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائلی روسو نے 46 گیندوں پر 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 45 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں: بھارت نے بدترین شکست کے بعد "پی ایس ایل" کو نشانے پر رکھ لیا
روسو اور حسن نواز کے تیسری وکٹ کیلئے درمیان 134 رنز کی پارنٹرشپ بھی قائم ہوئی۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے متعلق بڑی خبر!
یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک ہی ٹیم کے 2 بیٹرز کی جانب سے ایک اننگز میں دو سنچریاں اسکور کی گئی ہوں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں گلیڈی ایٹرز نے فتح سمیٹ کر کوالیفائر تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل حسن نواز
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے ، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں، اقوام متحدہ کے اموربشمول امن مشنزمیں دونوں ممالک کی شراکت پر مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ رہے ہیں، پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ذمہ داروں کو قانونی ذرائع سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے ۔سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس نازک گھڑی میں فوجی تصادم جو قابو سے باہر ہوسکتا ہے سے بچنا بہت ضروری ہے ، دونوں ممالک کو زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے اورجنگ کے دہانے سے پیچھے ہٹنے کا وقت ہے ، دونوں ممالک کیلئے یہی میرا پیغام رہا ہے ، کوئی غلطی نہ کریں، فوجی کارروائی کوئی حل نہیں ہے ، میں امن کے لئے دونوں حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے ۔