عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (سب نیوز) سپریم کورٹ آئینی بنچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین کی زیرسربراہی پانچ رکنی آئینی بنچ نےکیس کی سماعت کی۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس ریگولر بنچ کا نہیں؟ جس پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ اس کیس میں کوئی آئینی مسئلہ نہیں ریگولر بنچ کو بھجوا دیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مخصوص نشستوں میں بھی عدالت نے توہین عدالت کا کیس ریگولر بینچ کو بھیجا،یہ بھی ریگولر بنچ کو بھجوا دیں، عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا۔

یاد رہے کہ 25 مئی 2022 کےعدالتی حکم کے برخلاف لانگ مارچ پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم نے دشمن کے 25 ڈرونز مار گرائے، میوزیم میں رکھیں گے: عطاء اللہ تارڑ ہم نے دشمن کے 25 ڈرونز مار گرائے، میوزیم میں رکھیں گے: عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم کی زیرِصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس؛ عسکری قیادت بھی شریک پولیس کا عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھارت نے سندھ اور پنجاب میں اسرائیلی ساختہ جدید ڈرونز چھوڑ دیے، فورسز نے 25 کو مار گرایا لاہور: والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ، دھماکوں کی آوازیں، سائرن بج گئے پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے: امریکی اخبار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: توہین عدالت کی

پڑھیں:

مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ن لیگی سربراہ نواز شریف میں سیاسی سمجھ تھی کہ انہوں نے ماضی میں کالا باغ ڈیم کا اعلان واپس لیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میں سیاسی سمجھ بوجھ نہیں، اس لیے وہ آئینی فورمز کی توہین کررہی ہیں۔

پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے آئینی فورم نے متنازع کینال منصوبے کو مسترد اور دفن کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز سی سی آئی کے آئینی فورم سے بالاتر نہیں، فورم کا فیصلہ ہے کہ جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کریں گے، تب تک کینال منصوبہ نہیں بنے گا۔

نثار احمد کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ سندھ کو کسی صورت متنازع کینال منصوبے قبول نہیں، مریم نواز سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اپنے پانی پر کسی کو بھی ڈاکا ڈالنے نہیں دے گا نہ ہی کسی کو ڈیم بنانے دیں گے، سندھ کے پانی پر حملہ سندھ اور ملک کی وحدت پر حملہ تصور ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبرعمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں، نثار کھوڑو
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمران خان کو سزا سنانے والے جج کیخلاف پروپیگنڈا، ملزم کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مؤخر
  • لرنر سے ریگولر لائسنس تک، اب جدید موبائل یونٹس کے ذریعےسہولت شہریوں کی دہلیز  تک ممکن
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • عمران خان کی غیرقانونی قید انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حلیم عادل شیخ
  • عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سُنا دیا